ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 نیدرلینڈس نے ٹاس جیتا، نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت - نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت

حیدر آباد کے اپل کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈس نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

نیدرلینڈس نے ٹاس جیتا،نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2023, 2:07 PM IST

حیدرآباد:حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور نیدرلینڈس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیموں کا یہ دوسرا میچ ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو یکطرفہ مقابلے میں نو وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدر لینڈس کو پاکستان کے خلاف 81 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو تجربہ کار بلے باز کین ویلمسن کی خدمت حاصل نہیں ہے ۔انہیں میچ فٹ ہونے میں ابھی بھی تھوڑا وقت لگ سکتا ہے ۔ٹیم انتظامیہ کا خیال ہے کہ کین ورلڈ کپ کے اگلے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے کہاکہ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف بڑی جیت ملنے کے بعد تمام کھلاڑی اس میچ میں بھی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ میچ میں پہلے گیندبازوں نے توقعات کے مطابق کھیل کامظاہرہ کیا اور اس کے بعد بلے بازوں کونوے اور راچن رابندر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ICC World Cup 2023 وراٹ اور راہل کی شاندار بلے بازی، بھارت کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز

دوسری طرف نیدرلینڈس کے کپتان اسکارٹ ایڈورڈس نے کہاکہ گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آج کے میچ میں بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تمام شبعوں میں مضبوط اور متوازن ہے۔ان کے خلاف ہمیں محتاط انداز میں کھیل پیش کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.