چنئی:ورلڈ کپ 2023 کے اپنے پہلے ہی میچ میں آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دینے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کا حوصلہ بلند ہے۔حالانکہ 200 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے اترے ہندوستان کو پہلے اوور کی چوتھی گیند پر اسٹارک نے اوپنرایشان کشن کوصفرپر کیمرون گرین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر پہلا جھٹکا دیا۔ ہندوستان ابھی اس جھٹکے سے سنبھل نہیں پایا تھا کہ دوسرے اوور کی تیسری گیند پر ہیزل ووڈ نے کپتان روہت شرما کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔ اس کے بعد اسی اوور کی چھٹی گیند پر ہیزل ووڈ نے شریاس ایئر کو صفر پر وارنر کے ہاتھوں کیچ کروا کر ہندوستان کو تیسرا جھٹکا دیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بلے باز کے ایل راہل نے کہا کہ وراٹ اور میں زیادہ بات نہیں کر رہے تھے۔ میں صرف سنبھلنے کی کوشش کر رہا تھا۔وراٹ کوہلی کے ساتھ مل کر اننگ کو آگے بڑھانے کی بھر پور کوشش کی اور اس میں ہمیں کامیابی ملی۔
یہ بھی پڑھیں: ICC World Cup 2023 وراٹ اور راہل کی شاندار بلے بازی، بھارت کا ورلڈ کپ میں فاتحانہ آغاز
انہوں نے کہاکہ ورلڈ کپ کے پہلے ہی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے سبب اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔مستقبل میں اس طرح کی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے کی کوشش کروں گا،ورلڈ کپ 2023 کا فارمیٹ طویل ہے اور کارکردگی میں تسلسل کو برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔