ETV Bharat / sports

Rohit Sharma ہم حالات کو دیکھتے ہوئے بہت اچھا کھیل رہے ہیں - عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنز

روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف 243 رن کی جیت پر کہا کہ اتنی بڑی فتح کوہلی، شریاس کے درمیان اچھی شراکت اور گیند بازوں کی درست گیند بازی کی وجہ سے ملی ہے۔

ہم حالات کو دیکھتے ہوئے بہت اچھا کھیل رہے ہیں

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 2:23 PM IST

کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈنز میں جنوبہ افریقہ پر ملی شاندار جیت کے بعد ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے جنوبی افریقہ کے خلاف 243 رن کی جیت پر کہا کہ اتنی بڑی فتح کوہلی، شریاس کے درمیان اچھی شراکت اور گیند بازوں کی درست گیند بازی کی وجہ سے ملی ہے۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم حالات کو دیکھتے ہوئے بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ ہم انگلینڈ کے خلاف مشکل میں تھے لیکن ہمارے گیند بازوں نے کام کر دکھایا۔ پچھلے میچ میں ہم نے پہلی وکٹ بہت جلد گنوائی لیکن اس کے بعد اچھا اسکور کیا۔ اس بار بھی کوہلی نے صورتحال کو سمجھتے ہوئے اچھی بیٹنگ کی، شریاس نے شراکت داری نبھائی اور اس کے بعد گیند بازوں نے صحیح جگہ پر گیندبازی کی۔ جس کو جو کردار دیا جارہا ہے وہ اس کردار کو ادا کر رہا ہے۔ ایسا نہیں تھا کہ یہ پچ شروع میں سخت تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سالگرہ پر ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے ویراٹ کوہلی پہلے بھارتی کھلاڑی

انہوں نے کہاکہ ہم نے اس بارے میں بات کی تھی کہ ہم شروع میں تیز کھیلیں گے اور اگر بعد میں وکٹ سست ہو گئی تو پھر اسی طرح پلان کو آگے بڑھایا جائے گا۔ جڈیجہ ہمارے لیے اچھا کر رہے ہیں، جب اسے بیٹ ملتا ہے تو وہ رن بناتا ہے اور گیندبازی میں وہ شاندار ہے۔ ابھی ڈریسنگ روم میں یہی بات چلتی ہے کہ ابھی کچھ اور میچ ہونے ہیں، اس لیے زیادہ پراعتماد نہ ہوں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.