پونے: بھارت مقابلہ بنگلہ دیش میچ اس وقت مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ 27 سال بعد پونے میں ورلڈ کپ کا میچ ہو رہا ہے۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیشی ٹیم کے وکٹ کیپر مشفق الرحیم کے والد محبوب حبیب بھی اس میچ کو دیکھنے اور اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے پونے اسٹیڈیم میں پہنچے ہیں۔
محبوب حبیب نے بھارت بنگلادیش میچ سے پہلے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ بھارت ایک مضبوط ٹیم ہے اور اسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا، پھر بھی مجھے امید ہے کہ بنگلادیش بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت خطاب کے دعویداروں میں سے ایک ہے اور دن کے اختتام پر بہترین کرکٹ کھیلنے والی ٹیم ہی فاتح بن کر ابھرے گی۔
بھارتی ٹیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے محبوب نے کہا کہ ویراٹ کوہلی، شبھمن گل اور کپتان روہت شرما میچ میں اچھی بلے بازی کریں گے۔ بھارت طاقتور حریف ہے لیکن بنگلہ دیش کمزور نہیں ہے اور وہ بھارت کو سخت مقابلہ دے گا۔ واضح رہے کہ بھارت ابھی تک ورلڈ کپ میں ناقبل شکست رہا ہے اور بنگلادیش کے خلاف یہ اس کا چوتھا میچ ہے۔ اس سے پہلے بھارت نے آسٹریلیا، افغانستان اور پاکستان کو شکست دے چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: