ETV Bharat / sports

Bangladesh Vs Srilanka Match بنگہ دیش نے جیتا ٹاس ،سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 6, 2023, 2:08 PM IST

دارالحکومت دہلی میں واقع ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دی ہے۔

بنگہ دیش نے جیتا ٹاس ،سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

نئی دہلی:قو می دارالحکومت نئی دہلی میں واقع ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 38 ویں میچ میں شکست خوردہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔

دونوں ٹیموں نے رواں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 میں نہایت ہی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔سری لنکا کو اپنے آخری میچ میں ہندوستان کے خلاف 302 رنوں سے شکست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری طرف بنگلہ دیش کو آخری میچ میں پاکستان کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ دونوں ٹیموں کے پاس اس ورلڈ کپ میں کھونے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے۔

سری لنکا سات میچوں میں دو جیت کی بدولت پوائنٹ ٹیبل میں چار پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے جبکہ بنگلہ دیش سات میچوں میں ایک جیت کی بدولت دو پوائنٹ کے ساتھ 9 ویں مقام پر ہے۔دونوں ٹیموں کو پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنےکے لئےآج کے میچ میں جیت درج کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:سالگرہ پر ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے ویراٹ کوہلی پہلے بھارتی کھلاڑی

آج کے میچ میں بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں نے اپنے اپنے فرسٹ الیون میں تبدیلی کیا ہے۔مستفیض الرحمن کو بنگلہ دیش کی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ کوسال پریرا اور دھننجے کی سری لنکا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.