ETV Bharat / sports

Bangladesh Win بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی - بنگلہ دیش نے گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی

شکیب الحسن کی عمدہ آل راونڈ کارکردگی، حسین مہدی معراج اور نمجل الحسن کی سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں فاتحانہ آغاز کیا۔

بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 5:30 PM IST

دھرم شالہ: بنگلہ دیش نے گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی اور حسن مہدی معراج اور نجمل حسن سنتو کی نصف سنچریوں کی بدولت افغانستان کو یکطرفہ مقابلے میں چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ افغانستان کے 157 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی شروعات مایوس کن رہی اور 19 رنوں کے مجموعی اسکور پر تنظید حسن (5) کے طور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا۔حسن رن آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد لیٹن داس 13 رن بنا کر فیضل الحق فاروقی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد مہدی حسن معراج اور نجمل الحسن سنتو نے تیسرے وکٹ کے لئے 97 رنوں کی شراکت داری کی۔مہدی حسن معراج 73 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 57 رن بنا کر نوین الحق کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔کپتان شکیب الحسن 14 رن بنا کر عظمت اللہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔نجمل الحسن سنتو(59) اور مشفق الرحیم دو رن بنا کر ناٹ آوٹ رہتے ہوئے اپنی ٹیم کو 34.4اوورز میں چھ وکٹوں سے بڑی جیت دلائی۔بنگلہ دیش کے مہدی حسن معراج کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

افغانستان کی جانب سے فیصل الحق فاروقی ،نوین الحق اور عظمت اللہ کو ایک ایک وکٹ ملا، اس سے قبل شکیب الحسن (30 رن 3 وکٹ) اور مہدی حسن میراز (25 رن 3 وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی مدد سے بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ کے مقابلے میں ہفتہ کو یہاں افغانستان کی اننگ کو 37.2 اوور میں 156 رن پر سمیٹ دیا۔ ابراہیم زردان (22) اور رحمت شاہ (18) نے افغانستان کو متوازن آغاز فراہم کیاتھا۔ زردان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی (18) نے شاہ کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور ایک وکٹ پر 83 تک پہنچادیا تھا، تاہم شکیب الحسن نے وقفے وقفے سے زردان اور شاہ کو آؤٹ کر کے افغان ٹیم کو نقصان پہنچایا جبکہ بعد میں میراز نے شاہدی کو وکٹ کے پیچھے آؤٹ کرایا اور افغانستان کا اسکور تین وکٹوں پر 112 رنز ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Asian Games خواتین کبڈی ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد بھارت نے سو تمغوں کا سنگ میل عبور کیا

تین ٹاپ آرڈر بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد افغانستان کی اننگ ڈگمگانے لگی اور بنگلہ دیشی گیند بازوں کی گرفت مضبوط ہونے لگی۔ مڈل آرڈر کے فلاپ ہونے کے نتیجے میں باقی کے سات بلے باز ٹیم کے اسکور میں صرف 44 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.