ETV Bharat / sports

Babar Azam Favourite Batters پاکستان کے کپتان بابراعظم کس بھارتی کھلاڑی کے مداح ہیں - بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے پسندیدہ کھلاڑی کی فہرست میں دو بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے بتایا کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Babar Azam
پاکستان کے کپتان بابراعظم
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 29, 2023, 9:55 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ کی دنیا میں بھارت اور پاکستان دو سب سے بڑے روایتی حریف ہیں۔ لیکن اچھے کھلاڑی ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے سیکھنے بھی کوشش کرتے ہیں سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی ویڈیوز ہیں جن میں ہم ان کھلاڑیوں کو آپس میں ہنسی مذاق کرتے دیکھ بھی سکتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ناموں کا ذکر کیا ہے سج میں بھارت کے بھی دو سرفہرست بلے بازوں کو شامل کیا ہے۔ بابر اعظم نے ویراٹ کوہلی، کین ولیمسن اور روہت شرما کو اپنا پسندیدہ بلے باز قرار دیا ہے۔

بابراعظم نے اسٹار اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے بارے میں بتایا کہ یہ تینوں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ کس طرح اپنی ٹیم کو مشکل حالات سے نکالنا ہے اور مشکل بولنگ کے خلاف کیسے رنز بنانا ہے۔ بابر نے مزید کہا کہ میں ان تینوں کھلاڑیوں سے سیکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ بھارت کے دونوں بلے باز موجودہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ جس میں ویراٹ نے 6 اننگز میں 354 رنز بنائے ہیں جبکہ روہت نے اتنی ہی اننگز میں 398 رنز بنائے ہیں۔ ان دو بلے بازوں کے علاوہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوٹ کی وجہ سے پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں بن پارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ پاکستان اس ورلڈ کپ میں لگاتار چار میچ ہار چکا ہے۔ اگر ہم پہلے دو میچوں کو چھوڑ دیں تو پاکستان نے اس ورلڈ کپ میں اب تک اپنے شائقین کو مایوس کیا ہے۔ پاکستان کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 1 وکٹ سے شکست نے اس کے سیمی فائنل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ پاکستان کو پہلے بھارت سے 7 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے خلاف شکست ہوئی۔ پاکستان نے اپنے شائقین کو سب سے زیادہ مایوس اس وقت کیا جب وہ افغانستان سے 288 رنز بنا کر ہار گئی۔ اس کے بعد سے بابر اعظم کی کپتانی پر بھی سوال اٹھنے لگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.