ETV Bharat / sports

Afghanistan VS Newzealand افغانستان نے ٹاس جیتا، نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت - آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023

چنئی کے ایم اے چیدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ افغانستان نے اپنے آخری میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

افغانستان نے ٹاس جیتا ،نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 18, 2023, 2:16 PM IST

چنئی: آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے مقابلے دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتے جا رہے ہیں۔رواں ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیدرلینڈس کی ٹیمیں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بڑا لٹ پھیر کر چکے ہیں۔کرکٹ کے دیوانوں پر ورلڈ کپ کا خمار سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ آج چنئی کے ایم اے چیدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان نے اپنے آخری میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے تھے۔پچ اچھی ہے اور ابتدائی اوورز میں گیندبازوں کو مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے اور اس کے تمام بلے باز فارم میں چل رہے ہیں۔ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں کم سے کم اسکور روکے۔

یہ بھی پڑھیں: South Africa vs Netherlands ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ، جنوبی افریقہ کو نیدر لینڈ نے ہرایا

دوسری طرف نیوزی لینڈ کے قائم مقام کپتان ٹام لیتھم نے کہاکہ ٹاس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ہم پہلے ہی فیصلہ کر چکے تھے کہ ہمیں کیا کرنا ہے۔آج کے میچ کے لئے ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔کین ویلمسن کی جگہ ینگ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویلمسن مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.