ETV Bharat / sports

سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان کو جنوبی افریقہ کے خلاف کرشمہ دکھانا ہوگا - ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل

ورلڈ کپ 2023 میں آج دو ٹیمیں افغانستان اور جنوبی افریقہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا اپنا آخری میچ کھیلیں گی۔ افغانستان کو رن ریٹ بہتر کرنے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جنوبی افریقہ کو 438 رنز سے شکست دینی ہوگی۔ میچ دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا۔ AFG vs SA Match Preview

ICC World Cup 2023, afghanistan vs south africa match preview
افغانستان اور جنوبی افریقہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 10, 2023, 1:06 PM IST

نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کا آج 42 واں میچ افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہوگا۔ جنوبی افریقہ پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے اور افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بالکل نا کے برابر ہیں۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے افغانستان کو افریقہ کے خلاف بڑے مارجن سے جیت درج کرنی ہوگی جو کہ صرف پہلے بلے بازی کی ہی صورت میں ہی ممکن ہے جبکہ پہلے گیندبازی کرنے کی صورت میں وہ سیمی فائنل کی دوڑ سے فورا باہر ہوجئیں گے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 160 گیند باقی رہتے ہوئے شکست دے دی تھی جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی تقریبا چوتھی ٹیم بن گئی ہے کیونکہ ان کا رن ریٹ اتنا زیادہ اچھا ہوگیا ہے کہ اب اس سے آگے جانے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو کرشمہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔ جنوبی افریقہ اور افغانستان کے درمیان کھیلے گئے میچز کی بات کریں تو دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک صرف ایک ہی میچ کھیلا گیا ہے جس میں افریقہ نے فتح حاصل کی ہے۔ ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اس وقت افغانستان 8 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پچ رپورٹ: احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ بیٹنگ کے لیے بہت موزوں ہوتی ہے۔ اس لیے آج ہونے والا افریقہ بمقابلہ افغانستان میچ ہائی اسکورنگ والا میچ ہوسکتا ہے۔ تیز گیند بازوں کو میچ کے آغاز میں پچ سے کچھ مدد مل سکتی ہے۔ نریندر مودی اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں اور گیند بازوں دونوں کو اچھی مدد فراہم کرتی ہے۔ یہاں جاری ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے اب تک تین ون ڈے میچوں میں سے کوئی بھی ٹیم 300 کا ہندسہ عبور نہیں کر سکی ہے جو پچ کی سطح کو ظاہر کرتی ہے۔

موسم: میچ کے آغاز پر درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ میچ میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اس لیے تماشائیوں کو پورا میچ دیکھنے کو ملے گا۔ احمد آباد میں ابر آلود آسمان کی کوئی توقع نہیں ہے۔ شام تک درجہ حرارت 26 ڈگری سیلسیس تک گر سکتا ہے اور آسمان صاف رہنے کی توقع ہے۔

دونوں ٹیموں کے ممکنہ پلیئنگ الیون

افغانستان: رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، محمد نبی، اکرام علی (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، نوین الحق۔

جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کوک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، راسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو رباڈا، لونگی نگیڈی، تبریز شمسی۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.