نئی دہلی :آئی سی سی ورلڈ کپ کے 9ویں میچ میں ہندوستان کے خلاف افغانستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان272 رن بنائے ۔افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 32 رن بنا جوڑے۔
جسپریت بمراہ نے ابراہیم کو 22 رنوں کے انفرادی اسکور پر وکٹ کے پیچھے کیچ آوٹ کرایا۔اس کے بعد شاردل ٹھاکر نے رحمت شاہ کو 16 رنوں کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلو کرکے پویلیبن کی راہ دیکھائی۔ہاردک پانڈیا نے رحمان اللہ گرباز کو 21 رنوں کے انفرادی اسکور پر کیچ آوٹ کرایا۔
اس کے بعد کپتان حشمت اللہ شاہدی اور عظمت اللہ عمرزائی نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے چوتھے وکٹ کے لئے 121 رنوں کی اہم شراکت داری کی ۔عظمت اللہ 69 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 62 رن بنا کر پانڈیا کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔اس کے بعد حشمت اللہ عمرزائی 88 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رن بنا کر کلدیپ یادو کی گیند پر ایل بی ڈبلو ہو گئے۔اس وقت افغانستان کا اسکور پانچ وکٹوں پر 225 رنا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ICC ODI Ranking آئی سی سی رینکنگ میں کوہلی، ڈی کاک اور ملان کی چھلانگ
تجربہ کار بلے باز محمد نبی 19 رن اور نجیب اللہ 2 رن بنا کر جلد آوٹ ہو گئے ۔ہندوستان کی جانب سے جسپریت بمراہ کو چار اور ہاردک پانڈیا کو دو جبکہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادو کو ایک ایک وکٹ ملا۔