خواتین ورلڈ کپ میں دفاعی رنر اپ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا India beat West Indies اور تجربہ کار بلے بازوں اسمرتی اور ہرمن پریت کی شاندار سنچریوں کی بدولت 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 317 رن بنانے کے بعد گیند بازوں نے جارحانہ گیند بازی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 40.3 اوورز میں 162 رنز پر سمیٹ دیا۔ Smriti Mandhana and Harmanpreet Kaur Century
تاہم ویسٹ انڈیز کی شروعات اچھی رہی۔ ٹیم کی پہلی وکٹ 100 کے اسکور پر گری لیکن اس کے بعد بھارتی گیند بازوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62 رن کے اندر ہی ویسٹ انڈیز کو ڈھیر کر کے میچ اپنے نام کیا۔
بھارت کی جانب اسنہا رانا نے 9.3 اوور میں 22 رن دے کر تین وکٹ اور میگھنا سنگھ نے چھ اوور میں 27 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ جھولن گوسوامی، راجیشوری گائیکواڑ اور پوجا وستراکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اسمرتی مندھنا اور ہرمن پریت کور کی بہترین سنچریوں کی بدولت رنوں کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔
اسمرتی نے 119 گیندوں میں 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 123 رنز بنائے جبکہ ہرمن پریت نے 107 گیندوں میں 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 109 رنز کی سنچری اننگز کھیلی۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کی ٹیم گیندبازی میں ناکام ثابت ہوئی۔ بلے بازی میں صرف ڈینڈرا ڈوٹن اور ہیلی میتھیوز نے رن بنائے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت داری کی۔ ڈینڈرا نے 46 گیندوں میں 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے شاندار 62 رنز بنائے جبکہ ہیلی نے 36 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر اسکور نہیں بنا سکا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیند بازی میں انیسہ محمد نے سب سے زیادہ دو وکٹیں حاصل کیں۔
بھارتی ٹیم کو اس بڑی جیت سے نہ صرف دو پوائنٹس ملے ہیں بلکہ اسے نیٹ رن ریٹ میں بھی کافی فائدہ ہوا ہے۔ اب وہ تین میچوں میں دو جیت اور ایک ہار کے ساتھ چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہے۔
اس میچ کے بعد بھارتی ٹیم کا نیٹ رن ریٹ پلس 1.333 ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا دونوں میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس اور پلس 1.061 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔