ETV Bharat / sports

آئی سی سی نے کیپ ٹاؤن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

ICC Rate As Unsatisfactory Newlands Pitch بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے گئے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پچ کو 'غیر تسلی بخش' قرار دیا ہے اور پچ سے ڈیمیرٹ پوائنٹس بھی کاٹ لیے ہیں۔

آئی سی سی نے کیپ ٹاؤن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
آئی سی سی نے کیپ ٹاؤن کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 10, 2024, 5:11 PM IST

کیپ ٹاؤن:کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے خلاف اپیل نہیں کریں گے۔آئی سی سی کے میچ ریفری کرس براڈ نے جنوبی افریقہ کے ڈین ایلگر اور ہندوستانی کپتان روہت شرما سے بات کرنے کے بعد پچ کو 'غیر تسلی بخش' قرار دیا۔ دونوں کپتانوں کا خیال تھا کہ پچ معیار کے مطابق نہیں ہے۔

براڈ نے کہاکہ “اس پچ پر بیٹنگ کرنا مشکل تھا۔ پورے میچ کے دوران گیند تیزی سے اچھال رہی تھی اور خطرناک حد تک بلے کے قریب آرہی تھی جس سے شاٹس کھیلنا مشکل ہو رہا تھا۔ کچھ بلے بازوں کے دستانے پر گیندیں لگیں اور کئی وکٹیں بھی ناہموار باؤنس کی وجہ سے گریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایڈمز پاکستان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کے بالنگ کوچ ہوں گے

واضح رہے کہ آئی سی سی کسی بھی پچ کو چار گریڈ میں میرٹ دیتا ہے – بہت اچھی، تسلی بخش، غیر تسلی بخش، کھیلنے کے لیے فٹ نہیں۔ 'غیر تسلی بخش' گریڈ کے لیے ایک پچ کو ایک ڈیمیرٹ پوائنٹ ملتا ہے، جبکہ ایک غیر فٹ پچ کو تین ڈیمیرٹ پوائنٹ ملتے ہیں۔ اگر کسی گراؤنڈ کو پانچ سال کے اندر چھ ڈیمیرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو اس پر ایک سال کے لیے پابندی عائد کر دی جاتی ہے جب کہ اگر اسے 12 ڈیمیرٹ پوائنٹس ملتے ہیں تو یہ پابندی دو سال کی ہوتی ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.