ETV Bharat / sports

آئی سی سی نے الجزیرہ کے میچ فکسنگ کے الزامات کو خارج کیا - sports news

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے الجزیرہ چینل کے 2018 میں رانچی میں 2017 میں ہندوستان-آسٹریلیا اور چنئی میں 2016 میں ہندوستان -انگلینڈ ٹیسٹ پر لگائے گئے فکسنگ کے الزامات کو خارج کردیا ہے۔

ICC dismisses Al Jazeera match-fixing allegations
آئی سی سی نے الجزیرہ کے میچ فکسنگ کے الزامات کو خارج کیا
author img

By

Published : May 18, 2021, 4:40 PM IST

آئی سی سی نے کہا کہ میچ فکسنگ کے دعوے کوثابت کرنے کے لے پیش کئے گئے ثبوت قابل یقین اور کافی نہیں ہیں۔ آئی سی سی نے پیر کو ایک بیان میں کہا، ’’چینل کے پروگرام میں دکھائی گئی بات غیرمعمولی تھی۔ آئی سی سی چار آزادڈائریکٹرز اور کرکٹ کے ماہرین نے ان دعووں کاتجزیہ کیا اورپایا کہ پروگرام میں دکھائے گئے نتائج مکمل طورسے خیالی تھے۔ ایسے میں میچ کو فکس کرنا ناممکن تھا۔ اس کا کوئی مناسب ثبوت نہیں ملا۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر الیکس مارشل نے کہا، ’’ہم کرکٹ کے اندرموجود کرپٹ سرگرمیوں کے بارے میں معلومات دینے کاخیرمقدم کرتے ہیں۔ کرکٹ کے کھیل میں اس طرح کے عمل کی کوئی جگہ نہیں ہے، لیکن ہمیں یہ بھی ثابت کرنا ہوتا ہے کہ جن کے خلاف الزام لگائے گئے ہیں ان کے خلاف ثبوت میں کافی ہوں۔ اس پروگرام میں کئے گئے دعوے ناممکن ہیں اور اس کی کوئی حقیقت بھی نہیں ہے۔ چارو آزاد ڈائریکٹرز نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سال 2018 میں الجزیرہ نے اپنی ڈاکیومنٹری میں دعویٰ کیا تھا کہ ٹیسٹ میچ میں اسپاٹ فکسنگ ہوئی ہے اور اس میں انگلینڈ کے کھلاڑی شامل تھے، حالانکہ انگلینڈ اینڈویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اسے سرے سے خارج کردیاتھا۔ صرف انگلینڈ ہی نہیں آسٹریلیا کے کئی کھلاڑیوں پر بھی اسپاٹ فکسنگ کے الزام لگائے گئے تھے۔ کرکٹ آسٹریلیا نے بھی اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کو مکمل طوپرغلط قراردیا تھا اور اب آئی سی سی کے فیصلے سے بھی یہ بات واضح ہوگئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.