ETV Bharat / sports

ICC Cricket World Cup 2023 شاہ نے بچن کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے گولڈن ٹکٹ پیش کیا - نیائے کرکٹ کے سب سے امیرترین کرکٹ بورڈوں

بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے منگل کو بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا گولڈن ٹکٹ دیا۔بی سی سی آئی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کو لے کر سرگرمیاں تیز کردی ہے۔

شاہ نے بچن کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے گولڈن ٹکٹ پیش کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 5, 2023, 8:17 PM IST

ممبئی:دنیائے کرکٹ کے سب سے امیرترین کرکٹ بورڈوں میں سے ایک بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے سکریٹری جئے شاہ نے منگل کو بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کو کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا گولڈن ٹکٹ دیا۔

مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیاکہ ہمیں اپنا سنہری ٹکٹ کسی اور کو نہیں بلکہ 'صدی کے مہانائک' کو دینے کا اعزاز حاصل ہوا ۔بی سی سی آئی کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کو لے کر سرگرمیاں تیز کردی ہے۔

انہوں نے کہاکہ فلم انڈسٹری کے بگ بی کی ہندوستانی ٹیم کے لیے غیر متزلزل حمایت ہے، جو ہم سب کو متاثر کرتی رہتی ہے۔ "انہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ہمارے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے، جس سے ہم اور بھی پرجوش ہیں۔

خیال ر ہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 پانچ اکتوبر سے شروع ہو رہا ہے اور اس کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم ورلڈ کپ 2023 کے سیزن میں اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو کھیلے گی۔ یہ میچ آسٹریلیا کے خلاف چنئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Indian Squad For ICC World Cup ورلڈ کپ 2023 کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان، کے ایل راہل شامل

بھارت میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کرکٹ کو لے کر تیاریاں زور شور سے کردی گئی ہے۔بی سی سی آئی بالی ووڈ سمیت ملک کی سرکردہ شخصیات کی بدولت کھیل کود بالخصوص کرکٹ کی دیوانگی کا جنون پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.