ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ فائنل کو یادگار بنانے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں خصوصی تیاریاں - ورلڈ کپ 2023 کا فائنل

بی سی سی آئی 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی تیاریاں کر رہا ہے۔جس میں فائنل میچ سے قبل بھارتی فضائیہ ایئر شو کا انعقاد کیا جائے گا اور اختتامی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

IAF to perform air show ahead of ICC World Cup 2023 final in Ahmedabad
ورلڈ کپ فائنل کو یادگار بنانے کے لیے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں خصوصی تیاریاں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 5:37 PM IST

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 19 نومبر بروز اتوار کو نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ جمعرات کو کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ریکارڈ 8ویں مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل کی۔

بیس سال بعد آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا مدمقابل ہوں گے۔ ٹیم انڈیا اس فائنل میچ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر 2003 کے ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا بدلہ لینا چاہے گی۔ وہیں دوسری جانب آسٹریلیا ریکارڈ چھٹی مرتبہ ٹائٹل پر قبضہ کرنے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔ دونوں ٹیمیں بہترین ہیں، اس لیے کرکٹ شائقین کو احمد آباد میں سخت اور دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ بی سی سی آئی بھی اس بڑے میچ کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی تیاریاں کر رہا ہے۔

  • #WATCH | Indian Air Force (IAF)'s Suryakiran aerobatic team will be carrying out a flypast over the venue of the ICC Cricket World Cup final, the Narendra Modi Stadium in Ahmedabad ahead of the title clash, which will take place on November 19.

    (Video Source: Suryakiran… pic.twitter.com/M7s43RvMOu

    — ANI (@ANI) November 16, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

بھارتی فضائیہ ایئر شو کا اہتمام: خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بھارتی فضائیہ کی 'سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم' ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں ایئر شو کرے گی۔ یہ ٹیم احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میگا میچ سے 10 منٹ قبل ہوا میں کرتب دکھا کر کرکٹ شائقین کو محظوظ کرے گی۔ بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبٹک ٹیم عام طور پر 9 طیاروں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس نے ملک بھر میں کئی ایئر شوز کا انعقاد کر چکی ہے۔

وزیراعظم بھی اسٹیڈیئم پہنچیں گے: میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے اور بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعظم نریندر مودی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہوں گے۔ تاہم پی ایم اور کی طرف سے ابھی تک اس کی سرکاری معلومات نہیں دی گئی ہے۔ لیکن گجرات کے محکمہ داخلہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ نریندر مودی ورلڈ کپ فائنل دیکھنے کے لیے اسٹیڈیئم میں موجود ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس زبردست میچ کو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے کئی ستاروں کے بھی اسٹیڈیم پہنچنے کی خبر ہے۔

رنگا رنگ اختتامی تقریب کا اہتمام: 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فائنل کے دن ایک شاندار اختتامی تقریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی ستارے اپنی پرفارمنس سے جلوہ گر ہوں گے۔ واضح رہے ٹورنامنٹ کے افتتاحی تقریب کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.