ETV Bharat / sports

Kohli on Not Winning ICC Trophies as India Skipper ایک بھی آئی سی ٹرافی نہ جیتنے پر کوئی افسوس نہیں، کوہلی - آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے پر کوہلی کا جواب

ٹیم انڈیا کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے آر سی بی پوڈ کاسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں آئی سی سی ٹرافی کے حوالے سے بڑا بیان دیا۔ کوہلی نے کہا کہ انہیں ٹرافی نہ جیتنے کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ Kohli on not winning ICC Trophies as India Skipper

Kohli on not winning ICC Trophies as India Skipper
ایک بھی آئی سی ٹرافی نہ جیتنے پر کوئی افسوس نہیں، کوہلی
author img

By

Published : Feb 25, 2023, 4:23 PM IST

نئی دہلی: سابق بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے آر سی بی کے پوڈ کاسٹ میں کئی راز کا انکشاف کیا ہے، لیکن کوہلی نے گفتگو میں کچھ ایسا کہہ دیا جس سے سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہورہا ہے۔ اس انٹرویو میں کنگ کوہلی نے آئی سی سی ٹرافی کے حوالے سے کہاکہ ان کی کپتانی والی ٹیم انڈیا نے ایک بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی، لیکن کوہلی اس پر کوئی افسوس نہیں ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے سابق تجربہ کار بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر پر بھی طنز کیا ہے۔ کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کی مثال دیتے ہوئے ٹرولرز کو جواب دیا ہے۔

اس پوڈ کاسٹ میں کوہلی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو آئی سی سی ٹرافی نہ جیتنے کا کوئی دکھ ہے؟ اس کے جواب میں وراٹ کوہلی نے کہاکہ وہ سنہ 2017 کی چیمپئنز ٹرافی، 2019 ورلڈ کپ، 2021 ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، 2022 T20 ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کپتانی کر چکے ہیں۔ وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم انڈیا کو چیمپئنز ٹرافی کے فائنل، ورلڈ کپ کے سیمی فائنل اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک لے جانے کے بعد بھی لوگوں نے انہیں ناکام کپتان کہا ہے۔ کیا کھیل ہمیشہ جیتنے کے لیے کھیلا جاتا ہے؟

وراٹ کوہلی نے کہا کہ انہوں نے سنہ 2011 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ کوہلی کا کہنا ہے کہ ان کا کیبن ٹرافیوں سے بھرا پڑا ہے اس کے لیے وہ قطعی پاگل نہیں ہے۔ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے ایک بھی آئی سی سی ٹرافی نہیں جیتی ہے، لیکن کوہلی کی کپتانی میں ٹیم ٹیسٹ میں نمبر ون بن گئی ہے۔ کوہلی نے سچن تندولکر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کپتانی میں بھی ٹیم انڈیا نے کوئی ورلڈ کپ ٹرافی نہیں جیتی۔ اس کے بعد بھی صرف مجھے ہی ناکام کپتان کیوں کہا گیا؟ کوہلی کی کپتانی میں آر سی بی نے بھی کوئی آئی پی ایل ٹائٹل نہیں جیتا ہے۔ اب فاف ڈو پلیسس کو آر سی بی کا کپتان بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.