دبئی: آسٹریلیا کے تجربہ کار تیز گیند باز مچل اسٹارک انڈین پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اب وہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں اپنے ہم وطن کھلاڑی پیٹ کمنز کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ کیونکہ پیٹ کمنز کو حیدرآباد نے 20.50 کروڑ میں خرید لیا ہے اور کے کے آر نے مچل اسٹارک کو 24.75 کروڑ میں خریدا ہے۔
منگل کو آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کے دوران پیٹ کمنز اس وقت سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے جب سن رائزرز حیدرآباد نے انہیں 20.50 کروڑ روپے میں سائن کیا تھا۔ لیکن کچھ دیر بعد ہی اسٹارک آئی پی ایل کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے کیونکہ کے کے آر نے انھیں 24.75 کروڑ میں خرید لیا۔
-
Surreal 🫣
— IndianPremierLeague (@IPL) December 19, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
INR 24.75 Crore 💰#KKR fans, make way for Mitchell Starc who's ready to bowl in 💜💛#IPLAuction | #IPL pic.twitter.com/E6dfoTngte
">Surreal 🫣
— IndianPremierLeague (@IPL) December 19, 2023
INR 24.75 Crore 💰#KKR fans, make way for Mitchell Starc who's ready to bowl in 💜💛#IPLAuction | #IPL pic.twitter.com/E6dfoTngteSurreal 🫣
— IndianPremierLeague (@IPL) December 19, 2023
INR 24.75 Crore 💰#KKR fans, make way for Mitchell Starc who's ready to bowl in 💜💛#IPLAuction | #IPL pic.twitter.com/E6dfoTngte
جیوسنیما پر بات کرتے ہوئے مچل اسٹارک نے کہا کہ وہ اتنی بڑی رقم کی توقع نہیں رکھتے تھے اور وہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کی چھوڑی ہوئی جگہ کو پُر کرنے کی کوشش کریں گے۔ اسٹارک نے کہا کہ میں اتنی بڑی رقم کو خواب میں بھی نہیں دیکھ سکتا تھا۔ ظاہر ہے چند ٹیمیں اپنی تیز گیندبازی کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی تھیں اور تیز گیندبازوں کی فہرست میں شاندار ناموں کی بہتات ہے، جس میں پیٹ کمنز ان میں سے ایک ہیں۔ مجھے یقین نہیں تھا کہ میں کہاں جاؤں گا، لیکن میں کے کے آر کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔ یہ ایک ایسی ٹیم ہے جس میں پیٹ کمنز تھا لہذا امید ہے کہ میں وہاں اس کی کمی کو پر کرنے کی کوشش کرونگا۔
اسٹارک نے آئی پی ایل 2024 کے لئے اپنی دستیابی کے بارے میں بھی بات کی کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ بھی سامنے کھڑا ہے۔ دونوں ٹورنامنٹ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان ہونا بھی ابھی باقی ہے۔ اسٹارک نے کہا کہ میں نے بین الاقوامی کرکٹ کو ترجیح دی ہے اور میں ٹیسٹ کرکٹ کو بھی ترجیح دینا چاہتا ہوں، آسٹریلیا کے لیے جتنا بھی ہو سکتا ہے کھیلوں گا۔ آئی پی ایل میں شامل ہونے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ظاہر ہے، اگلے سال ٹی 20 ورلڈ کپ ہونے والا ہے اور بہترین ٹی 20 لیگ میں عالمی معیار کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کا ایک اچھا موقع ہے۔
واضح رہے کہ اسٹارک نے برسوں بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی میں واپسی کی ہے، انھوں نے آخری بار 2015 میں آئی پی ایل کھیلا تھا۔ 262 میچوں میں 647 بین الاقوامی وکٹوں کے ساتھ اسٹارک کا شمار جدید دور کے بہترین تیز گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ اپنے آئی پی ایل کیریئر میں اسٹارک کے نام 27 میچوں میں 34 وکٹیں ہیں جو انہوں نے 2014-15 کے دوران رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے کھیلے تھے۔
یہ بھی پڑھیں