ETV Bharat / sports

ہیڈ کوچ نے بابراعظم کو بطور کپتان برقرار رکھنے کی حمایت میں کیا کہا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 12, 2023, 9:22 PM IST

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کپتان کے طور پر بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعی ایک مضبوط یونٹ ہیں۔ میں بابر کو سپورٹ کرتا ہوں، وہ ایک نوجوان لڑکا ہے جسے ٹیم میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، وہ اب بھی ہر وقت سیکھتا رہتا ہے۔ Mickey Arthur backs Babar Azam

Pakistan cricket Team head coach Mickey Arthur
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر

کولکاتہ: پاکستان کے کوچ مکی آرتھر نے ورلڈ کپ 2023 میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی کے بارے میں سوالات اور قیاس آرائیوں کے درمیان کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ٹیم نے اپنی بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔ آرتھر نے ہفتہ کے روز انگلینڈ کے ہاتھوں 93 رن کی شکست کے بعد پاکستانی ٹیم سے متعلق سوالات کے جواب میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم چار بہترین ٹیموں میں شامل نہیں ہو پائی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے کھیل کو دوسری سطح پر لے جانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہمارے باؤلنگ اٹیک کی بہتری پر دھیان دینا ہے اور ہمیں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں 330-350 رنز بنانے والی ٹیم بننا ہے۔ جو ٹیمیں یہ کر رہی ہیں اور مسلسل کر رہی ہیں، وہ ٹیمیں سیمی فائنل میں ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ ہم نے مستقل طور پر ایسا کیا ہے۔

ہیڈ کوچ نے کپتان کے طور پر بابر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم واقعی ایک مضبوط یونٹ ہیں۔ میں بابر کو سپورٹ کرتا ہوں، بابر میرے بہت قریب ہے۔ وہ ایک نوجوان لڑکا ہے جسے ٹیم میں برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ وہ اب بھی ہر وقت سیکھتا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ اس مقابلے میں ٹاپ چار ٹیمیں اسی انداز میں کھیل رہی ہیں۔ ہمیں مقابلہ کرنے کے لیے اس طرح کھیلنے کے قابل ہونا پڑے گا۔ کھلاڑی یہ جانتے ہیں، ہم جانتے ہیں کہ بطور کوچ، ہم ہر روز یہ پیغام دیتے ہیں۔ ہم یقینی طور پر ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.