ETV Bharat / sports

Harmanpreet Kaur Backs Shafali Verma شیفالی کیلئے وکٹ پر وقت گزارنا ضروری ہے، ہرمن پریت - شیفالی ورما کی حمایت

بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے شیفالی ورما کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ میں میدان میں وقت گزارنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی فارم میں واپس آسکیں۔ بھارتی ٹیم اپنی ایشیا کپ مہم کا آغاز یکم اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کرے گی۔ Harmanpreet Kaur Backs Shafali Verma

Harmanpreet Kaur Backs Shafali Verma
شیفالی کے لیے وکٹ پر وقت گزارنا ضروری ہے، ہرمن پریت
author img

By

Published : Sep 30, 2022, 9:33 PM IST

سلہٹ: بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے 2022 کے خاتون ایشیا کپ سے قبل اوپنر شیفالی ورما کی حمایت کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ انہیں ٹورنامنٹ میں میدان میں وقت گزارنے کا موقع دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی فارم میں واپس آسکیں۔ بھارتی ٹیم اپنی ایشیا کپ مہم کا آغاز یکم اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کرے گی۔ Harmanpreet Kaur Backs Shafali Verma

کپتان ہرمن پریت نے کہا کہ 'میں پریکٹس سیشنز کی بنیاد پر کہہ سکتی ہوں کہ وہ واقعی اچھا کر رہی ہے۔ یہ زندگی کا حصہ ہے، کبھی کبھی آپ اچھا کھیلتے ہیں، کبھی کبھی آپ اپنی اچھی فارم کو برقرار نہیں رکھ پاتے'۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ نیٹ پر اچھا کھیل رہی ہے اور انہیں اپنی(خراب) فارم سے باہر نکلنے کے لیے وکٹ پر کچھ وقت گزارنے کی ضرورت ہے۔ وہ ہر روز سخت محنت کر رہی ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ خود کو ظاہر کر سکتی ہیں اور کھل کر کرکٹ کھیل سکتی ہے۔ ہم انہیں کافی وقت دینے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ وہ اپنی اعتماد واپس لا سکیں'۔

یہ بھی پڑھیں: ICC Women ODI Ranking: دپتی، شیفالی اور رینوکا کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری

واضح رہے کہ شیفالی حالیہ دورہ انگلینڈ میں کسی بھی فارمیٹ میں نصف سنچری اسکور نہیں کر سکیں، جب کہ اپنی آخری چھ اننگز میں وہ چار مرتبہ ڈبل فیگر کو چھونے میں ناکام رہیں۔ شیفالی نے پچھلی 18 ٹی ۔20 انٹرنیشنل اننگز میں ایک بھی نصف سنچری نہیں بنائی ہے، حالانکہ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کامن ویلتھ گیمز 2022 کے پہلے میچ میں 33 گیندوں میں 48 رن بنائے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.