ممبئی: گجرات ٹائٹنز نے اتوار کو اپنے کپتان ہاردک پانڈیا کو ریٹین لسٹ میں ڈال دیا تھا جس کے بعد ہاردک کے ممبئی میں واپسی کی قیاس آرائیاں ختم ہوگئی تھیں، لیکن اسی دوران پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کی کاغذی کاروائی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے ہاردک کو گجرات نے ریٹین لسٹ میں ڈال دیا ہے۔ لیکن جیسے ہی ممبئی اور گجرات کے درمیان یہ ڈیل مکمل ہوگئی ویسے ہی ہاردک ممبئی میں دوبارہ واپس چلے گئے۔
واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی 'ریٹینشن ونڈو' (کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا وقت) اتوار کی شام 5 بجے بند کر دیا گیا تھا اور اس وقت گجرات ٹائٹنز نے اپنے آئی پی ایل کے فاتح کپتان کا نام ریٹین فہرست میں شامل کیا تھا جس کی وجہ سے سب حیران تھے۔
ذرائع کے مطابق ہاردک کا ٹریڈ اتوار کے روز شام 5 بجے کے بعد مکمل ہوا ہے۔ معاہدے کو اب باقاعدہ شکل بھی دے دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہاردک اب ممبئی انڈینز میں واپس چلے گئے ہیں۔ ہاردک مکمل طور پر نقد ڈیل کے ذریعے ممبئی میں گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ممبئی نے اپنے آل راؤنڈر کیمرون گرین کو آر سی بی کے ساتھ نقد سودے میں تجارت کیا ہے۔ کیمرون گرین کو ممبئی نے گزشتہ دسمبر میں نیلامی میں ₹17,50,00,000 میں خریدا تھا۔ نقد ڈیل کا مطلب یہ ہے کہ دونوں تجارت موجودہ کھلاڑیوں کی فیس کے مطابق کی گئی ہے۔
-
🚨 CAPTAIN GILL reporting!
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
𝐂𝐚𝐩𝐭𝐚𝐢𝐧 𝐒𝐡𝐮𝐛𝐦𝐚𝐧 𝐆𝐢𝐥𝐥 is ready to lead the Titans in the upcoming season with grit and exuberance 👊
Wishing you only the best for this new innings! 🤩#AavaDe pic.twitter.com/PrYlgNBtNU
">🚨 CAPTAIN GILL reporting!
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) November 27, 2023
𝐂𝐚𝐩𝐭𝐚𝐢𝐧 𝐒𝐡𝐮𝐛𝐦𝐚𝐧 𝐆𝐢𝐥𝐥 is ready to lead the Titans in the upcoming season with grit and exuberance 👊
Wishing you only the best for this new innings! 🤩#AavaDe pic.twitter.com/PrYlgNBtNU🚨 CAPTAIN GILL reporting!
— Gujarat Titans (@gujarat_titans) November 27, 2023
𝐂𝐚𝐩𝐭𝐚𝐢𝐧 𝐒𝐡𝐮𝐛𝐦𝐚𝐧 𝐆𝐢𝐥𝐥 is ready to lead the Titans in the upcoming season with grit and exuberance 👊
Wishing you only the best for this new innings! 🤩#AavaDe pic.twitter.com/PrYlgNBtNU
ہاردک پانڈیا کے ممبئی میں واپسی کے بعد اب گجرات ٹائٹنز کی کپتانی شبمن گل کو سونپ دی گئی ہے۔آل راؤنڈرہاردک نے گجرات کے ساتھ دو اہم سال گزارے اور 2022 میں گجرات کے ڈیبیو سیزن میں ٹائٹل بھی دلایا اور 2023 میں ایک سنسنی خیز فائنل میں آخری گیند پر شکست کے بعد گجرات رنر اپ رہی۔
ممبئی میں واپسی کے بعد ہاردک پانڈیا نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرکے اپنا پہلا ردعمل دیا ہے اور ہاردک نے لکھا کہ "یہ بہت سی شاندار یادوں کو واپس لاتا ہے، ممبئی پلٹن میں واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ ہاردک نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے جس پر مداح مسلسل ردعمل دے رہے ہیں۔
-
This brings back so many wonderful memories. Mumbai. Wankhede. Paltan. Feels good to be back. 💙 #OneFamily @mipaltan pic.twitter.com/o4zTC5EPAC
— hardik pandya (@hardikpandya7) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">This brings back so many wonderful memories. Mumbai. Wankhede. Paltan. Feels good to be back. 💙 #OneFamily @mipaltan pic.twitter.com/o4zTC5EPAC
— hardik pandya (@hardikpandya7) November 27, 2023This brings back so many wonderful memories. Mumbai. Wankhede. Paltan. Feels good to be back. 💙 #OneFamily @mipaltan pic.twitter.com/o4zTC5EPAC
— hardik pandya (@hardikpandya7) November 27, 2023
ہاردک کی ممبئی میں واپسی پر ٹیم مالک نیتا ایم امبانی نے کہا کہ ہم ہاردک کے گھر واپسی پر خوش آمدید کہتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، یہ ہمارے ممبئی انڈینز کے خاندان کے لیے ایک جذباتی اتحاد ہے۔ آکاش امبانی نے کہا کہ ممبئی انڈینز میں ہاردک کو واپس دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔ وہ جس بھی ٹیم میں کھیلتا ہے اسے بہترین توازن فراہم کرتا ہے۔ ایم آئی فیملی کے ساتھ ہاردک کا پہلا دور بہت کامیاب رہا اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے دوسرے دور میں اور بھی زیادہ کامیابیاں حاصل کرے گا۔
گجرات کے ریٹین کھلاڑی: ابھینو سدرنگانی، بی سائی سدرشن، درشن نالکنڈے، ڈیوڈ ملر، جینت یادو، جوشوا لٹل، کین ولیمسن، میتھیو ویڈ، محمد شامی، موہت شرما، نور احمد، آر سائی کشور، راہل تیوتیا، راشد خان، شبھمن گل (کپتان)، وجے شنکر، ریدھیمان ساہا
ممبئی کے ریٹین کھلاڑی: آکاش مدھوال، ارجن تنڈولکر، دیوالڈ بریوس، ایشان کشن، جیسن بہرینڈورف، جسپریت بمراہ، کمار کارتیکیا سنگھ، تلک ورما، نہال وڈھیرا، پیوش چاولہ، روہت شرما، روماریو شیفرڈ (ٹریڈ)، شمس ملانی، سوریہ کمار یادو، ٹم ڈیوڈ، وشنو ونود، ہاردک پانڈیا (ٹریڈ)
یہ بھی پڑھیں