ETV Bharat / sports

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر وَن کا تاج شبمن گل اور محمد سراج کے نام - آئی سی سی ونڈے باولنگ رینکنگ

آئی سی سی ونڈے رینکنگ میں بھارتی اوپنر شبمن گل نے بلے بازوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم کی جگہ لے لی۔ اس کے ساتھ ہی بابراعظم کے دو سال سے زیادہ عرصے تک رہنے والا نمبر 1 ون ڈے بیٹنگ کا تاج اب گل کے سر سج گیا ہے۔ وہیں گیندبازوں کی فہرست میں محمد سراج نے جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشو مہاراج کو پیچھے چھوڑ کر پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ICC ODI rankings

gill and siraj attain top spots in icc odi rankings
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر وَن کا تاج شبمن گل اور محمد سراج کے نام
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 8, 2023, 5:51 PM IST

نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ رینکنگ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق ونڈے میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی سلامی بلے باز شبمن گل نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے۔ گِل نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر یہ مقام حاصل کیا ہے۔ بابر اعظم اپریل 2021 سے ونڈے بیٹنگ رینکنگ میں ٹاپ پر تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق شبمن گل اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ 830 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

  • No. 1⃣ Batter in the latest ICC Men's ODI Rankings for Batters 🔝

    No. 1⃣ Bowler in the latest ICC Men's ODI Rankings for Bowlers 🔝

    Congratulations to Shubman Gill & Mohd. Siraj 👏 👏#TeamIndia pic.twitter.com/OeQcf9y6Qq

    — BCCI (@BCCI) November 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

قابل ذکر ہے کہ سچن تنڈولکر، مہندر سنگھ دھونی اور ویراٹ کوہلی کے بعد شبمن گل ونڈے میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے والے بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز گل گزشتہ ہفتے سری لنکا کے خلاف 92 اور جنوبی افریقہ کے خلاف 23 رنز بنائے تھے اور جاری ٹورنامنٹ میں چھ اننگز میں مجموعی طور پر 219 رنز بنا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ شبمن گل نے 2023 میں 63 کی اوسط اور 103.72 کے اسٹرائیک ریٹ سے کل 1449 رنز بنائے۔ نوجوان بھارتی بلے باز اس سال ڈبل سنچری بھی بنا چکا ہے۔ گل نے حیدرآباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف 208 رنز کی اننگز کے ساتھ 7 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ دیگر بھارتی بلے بازوں میں ویراٹ کوہلی چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کپتان روہت شرما چھٹے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ونڈے باولنگ رینکنگ میں محمد سراج رواں ورلڈ کپ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دنیا کے نمبر 1 ون ڈے بولر بن گئے ہیں۔ سراج 709 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں اور جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج 694 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ایڈم زمپا 662 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد سراج اس ورلڈ کپ میں اب تک 10 وکٹیں لے چکے ہیں۔ دیگر بھارتی گیند بازوں میں جسپریت بمراہ تین درجے ترقی کرکے آٹھویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ محمد شامی سات درجے چھلانگ لگا کر دسویں نمبر پر ہیں۔ ونڈے میں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن سرفہرست ہیں، جب کہ جڈیجہ 10ویں نمبر پر ہیں۔ہاردک پانڈیا، جو بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں سے باہر ہو گئے، 13ویں نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.