ETV Bharat / sports

یک روزہ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چار انکیپڈ کھلاڑی - کھیل کی خبر

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 ستمبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی گھریلو یک روزہ سیریز کے لئے 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، جس میں چارانکیپڈ کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔

pakistan team
یک روزہ سیریز کے لیے پاکستان ٹیم میں چار انکیپڈ کھلاڑی
author img

By

Published : Sep 1, 2021, 10:27 PM IST

چار انکیپڈ کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث، تیز گیندباز محمد وسیم، شاہنواز دہانی اور لیگ اسپنر زاہد محمود شامل ہیں۔ اس کے علاوہ قومی سلیکٹرز نے تین نومبر 2020 کو زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد اور خوشدل شاہ کو بھی ٹیم میں واپس بلایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 2021 سیزن میں فہرست اے اور ٹی-20 میں ڈیبیو کرنے والے 23 ​​سالہ دہانی پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) 2021 میں 17 کی اوسط سے سب سے زیادہ 20 وکٹ لینے والے گیندباز رہے تھے۔ اسی طرح محمود پاکستان کپ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیندباز بنے تھے۔ انہوں نے اس گھریلو ایک روزہ ٹورنامنٹ میں 24.89 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ دوسری جانب 20 سالہ محمد وسیم نے جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرتے ہوئے چار میچوں کی اس سیریز کے دوران اپنی کارکردگی سے سلیکٹروں کو متاثر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:اِس کرکٹر نے طالبان کی حمایت کی

پاکستان کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا، "شاہنواز دہانی انگلینڈ سیریز کے لیے انتخاب سے محروم رہ گئے تھے، کیونکہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ 20 میچوں کے آغاز سے قبل اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا، اس لیے جب ہم بات کرنے اورنیوزی لینڈ سیریز کے لیے ٹیم کوحتمی شکل دینے کے لئے بیٹھے تھے توان کا براہ راست انتخاب تھا۔ ہم نے محمد وسیم کو مسلسل موقع دیا ہے، جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سب کو متاثر کیا تھا۔"

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.