ETV Bharat / sports

یہ ٹیم اب تک کی سب سے مضبوط بھارتی ٹیموں میں سے ایک ہے: سابق کرکٹر فاروق انجینیئر

1961 سے 1975 کے درمیان بھارت کے لیے 46 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے تجربہ کار کھلاڑی فاروق انجینیئر نے ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ مجھے اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ناکام ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے۔

Farokh Engineer Exclusive Interview
بھارت کے سابق تجربہ کار کھلاڑی فاروق انجینئر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2023, 5:39 PM IST

حیدرآباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کے لیے چار ٹیموں کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اب یہ ٹیمیں ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا تو جنوبی افریقہ آسٹریلیا سے مدمقابل ہوگی۔ اس ورلڈ کپ میں بھارت کی کارکردگی شاندار رہی ہے کیونکہ بھارت ٹورنامنٹ میں واحد ٹیم ہے جو ابھی تک ناقابل شکست ہے۔ بھارت نے ایک بہترین ریکارڈ کے ساتھ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اب سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر اس کے ٹائٹل جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا تھا اور اب بھارت کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ اس ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر اس کے خواب کو چکناچور کرے۔

بھارت کے سابق تجربہ کار کھلاڑی فاروق انجینئر نے ٹیم انڈیا کی کارکردگی کے متعلق ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چیمپئن ٹیم ہے۔ میزبان ملک کے طور پر ٹیم انڈیا کی کارکردگی اب تک شاندار رہی ہے اور ہم ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم ہیں۔ یہ انڈین ٹیموں میں سے اب تک کی مضبوط ترین ٹیم ہے کیونکہ یہ ٹیم ہر شعبے میں متوازن نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ کے شعبے میں زبردست بہتری کی ہے۔ بھارت کے پہلے میچ کے بعد میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ یہ ٹیم چیمپئن ہے اور بھارتی ٹیم عالمی چیمپئن کے خطاب کا سب سے مضبوط دعویدار ہے۔

بھارتی ٹیم کے ناکام ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے: واضح رہے کہ بھارت 2015 اور 2019 کے ورلڈ کپ کے لیگ میچوں میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد سیمی فائنل کی رکاوٹ عبور نہ کر سکی تھی۔ فاروق انجینیئر کے مطابق بھارت کے اس ورلڈ کپ کی مہم پچھلی مہم سے مختلف ہے۔ ٹیم انڈیا کی بلے بازی اور گیند بازی میں اتنی گہرائی پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی اس وجہ سے مجھے اس ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ناکام ہونے کی کوئی وجہ نظر نہیں آرہی ہے۔

راہل دراوڈ نے بہترین خدمات انجام دیں: اس موقع پر فاروق انجینئر نے یہ بھی کہا کہ ٹیم انڈیا کے کوچ راہل ڈراوڈ نے شاندار کام کیا ہے اور انھوں نے روی شاستری کی وراثت کو آگے بڑھایا۔ ان کی وجہ سے ٹیم انڈیا بہت پرکشش اور مثبت کرکٹ کھیل رہی ہے جو کسی بھی حالت میں میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ سب سے اچھی اور مثبت بات یہ ہے کہ کپتان روہت شرما آگے آکر ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، وہ اس ورلڈ کپ میں اپنے لیے نہیں بلکہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

ہاردک پانڈیا کا باہر ہونا افسوسناک ہے: ٹیم انڈیا کے اسٹار آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔ فاروق انجینئر نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہاردک ٹیم میں نہیں ہے۔ہاردک ٹاپ کلاس کے آل راؤنڈر ہیں۔ لیکن یہ بدقسمتی ہے کہ وہ ٹیم میں نہیں ہیں لیکن ایک ٹیم میں صرف 11 کھلاڑی ہی کھیل سکتے ہیں۔کونسی ٹیم ہاردک کی کمی محسوس نہیں کرے گی؟ لیکن شامی کے آنے سے ٹیم مزید مظبوط دکھنے لگی ہے جو بھارت کی بنچ کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔

افغانستان ایک بہترین ٹیم ہے: اس ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم کی کارکردگی نے سب کو متاثر کیا ہے۔ وہ 9 میچوں میں 4 جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ فاروق انجینئر نے افغانستان ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ میں افغانستان ٹیم کا بڑا سپورٹر ہوں۔انہیں ایسی پہچان حاصل کرنے کے لیے بہت زیادہ جدوجہد کرنی پڑی ہے لیکن آنے والے وقت میں وہ عالمی کرکٹ کی مضبوط ٹیموں میں سے ایک ہوں گے۔ افغانستان کا اسپن اٹیک دنیا میں بہترین ہے۔ ان کے بلے باز بھی اچھے ہیں۔ اس کے پاس محض تجربے کی کمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.