ETV Bharat / sports

پہلا ٹی-20: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دی

ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی ٹی-20 سیریز کے پہلے میچ میں 18 رنز سے شکست دے دی۔

author img

By

Published : Jul 10, 2021, 12:12 PM IST

پہلا ٹی- 20: ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دی

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو 18 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔

سینٹ لوسیا میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے اتری ویسٹ انڈیز ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس کا پہلا وکٹ 8 رنز پر گر گیا۔ اوپنر ایوین لیوس بغیر رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا پائی۔ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ آندرے رسل نے 28 گیندوں پر 3 چوکے اور 5 چھکے کی مدد سے 51 رنز کی اننگ کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 3 وکٹ جب کہ مچل مارش نے 2 وکٹس اپنے نام کیے۔

یہ بھی پڑھیں: Sunil Gavaskar Birth Anniversary: لٹل ماسٹر سنیل گواسکرکی 72ویں سالگرہ

آسٹریلیا 146 رنز کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے 16 اوورز میں 127 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش نے سب سے زیادہ 51 رنز کی اننگ کھیلی۔ جب کہ میتھیو ویڈ 33 اور ہینرکس نے 16 رنز کی اننگ کھیلی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوبڈ میک کائے نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 4 وکٹس اپنے نام کیے اور انہیں اس بہترین کارکردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.