حیدرآباد: قطر کی میزبانی میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں مراکش فٹبال ٹیم شاندار کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں ہے۔ اسی درمیان دو مراکشی کھلاڑیوں کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دونوں کھلاڑی اسلام کی دعوت دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Moroccan football players seen inviting people to Islam
دراصل مراکش کے دو کھلاڑی زکریا ابوخل اور عبدالحمید صابری راؤنڈ آف 16 میں اسپین کے خلاف فتح کے بعد ہوٹل واپس آتے ہوئے انسٹاگرام لائیو میں 'اللہ کا شکریہ ادا کرتے اور لوگوں کو اسلام کی دعوت دیتے ہوئے نظر آئے۔
ویڈیو میں کھلاڑیوں کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ 'ہمارے ساتھ شامل ہو جاؤ، اسلام میں شامل ہو جاؤ، آؤ، خیر کی طرف آؤ، امن کی طرف آؤ'۔ دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر بھی پوسٹ کیں جس میں انہوں نے شہادت کی انگلیاں اٹھائیں جو کہ اسلام میں وحدانیت کی علامت ہے۔ ابوخل اور صابری نے آن لائن پوسٹ کی گئی تصاویر کے کیپشن میں اللہ اکبر لکھا۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شکست کے باوجود مراکش کے فٹبال کھلاڑیوں نے میدان میں سجدہ شکر ادا کیا۔ سجدہ شکر کی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس کی چاروں جانب خوب تعریفیں ہورہی ہیں۔
سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکش کے پاس کانسے کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے، جس کے لیے ہفتے کے روز مراکش کا مقابلہ کروشیا سے ہے۔ بتادیں کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں اتوار کو فرانس کا مقابلہ ارجنٹائن سے ہوگا۔ دفاعی چیمپئنز کے پاس اٹلی (1934، 1938) اور برازیل (1958، 1962) کو فیفا ورلڈ کپ ٹائٹل جیتنے والا تیسرا ملک بننے کا موقع ہے۔
مزید پڑھیں: