ایڈیلیڈ:ہندمارش اسٹیڈیم میں کدیداتو ڈیانی (15ویں منٹ) اور کینزا ڈالی (20ویں منٹ) نے فرانس کی جانب سے ایک ایک گول کیا جبکہ یوجینی لی سومر (23ویں، 70ویں منٹ) نے دو گول کئے۔
ڈیانی نے 15ویں منٹ میں مراکش کے گول پر قریبی رینج سے ہیڈر کے ذریعے فرانس کا کھاتہ کھولا۔ پانچ منٹ بعد ڈیانی نے گیند کو دائیں طرف سے کٹ کرکے ڈالی کے پاس پہنچایا۔ ڈالی نے چند لمحوں کے انتظار کے بعد گیند کو جال میں ڈال کر فرانس کی برتری کو دگنا کر دیا۔
مراکش نے میچ میں سست واپسی کی کوشش شروع کی جب ڈیانی نے ایک بار پھر مراکش سے گیند چھین لی جسے لی سومرز نے جال میں ڈال کر کے اسے 3-0 کر دیا۔ لی سومرز نے بھی دوسرے ہاف میں متبادل کھلاڑی وکی بیکو کے لانگ کراس پر اسسٹ کرتے ہوئے گول کیا۔
یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup جاپان ویمنز ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں داخل
دوسری جانب پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ میں پہنچنے والی مراکش شروع سے ہی بیک فٹ پر تھی۔ میچ کے آخری 20 منٹ میں مراکش نے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو اسکور میں اضافہ نہیں کرنے دیا اور 0-4 سے شکست کے بعد ٹورنامنٹ کو الوداع کہہ دیا۔سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے فرانس کا ہفتہ کو برسبین میں میزبان آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔
یواین آئی