ETV Bharat / sports

Fifa Womens World Cup نائیجیریا نے کناڈا کو برابری پر روکا

author img

By

Published : Jul 21, 2023, 8:18 PM IST

نائجیریا نے جمعہ کو 2023 فیفا خواتین ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں کناڈا کو صفر گول کے ڈرا پر روک لیا۔نائجیریا کی گول کیپر چیامکا ناڈوزی نے شاندار کھیل کامظاہرہ کیا۔

نائیجیریا نے کناڈا کو برابری پر روکا
نائیجیریا نے کناڈا کو برابری پر روکا

میلبورن:گول کیپر چیامکا ناڈوزی کے شاندار دفاع کی بدولت نائجیریا نے جمعہ کو 2023 فیفا خواتین ورلڈ کپ کے اپنے پہلے مقابلے میں کناڈا کو صفر گول کے ڈرا پر روک لیا۔

میلبورن رییکٹنگولر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے زیادہ تر میچ میں کناڈا نائجیریا پر حاوی رہا، لیکن ناڈوزی کے دفاع کو توڑ نہیں سکا۔ناڈوزی نے 50ویں منٹ میں ایک اہم پنالٹی بچائی اور بائیں جانب چھلانگ لگاکر کپتان کرسٹین سنکلیئر کوگول کرنے کا موقع نہیں دیا۔

دوسرے ہاف میں، نائیجیریا بمشکل کناڈائی گول کے قریب پہنچ سکا، لیکن کناڈائی کھلاڑیوں کو گول کرنے سے روکنے کے لئے پوری طاقت سے دفاع کیا۔آخری سیٹی بجنے کے بعد، ناڈوزی اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں اورانہوں نے اپنی مٹھیاں ہوا میں لہراکر، زوردار دہاڑ کے ساتھ جشن منایا۔

یہ بھی پڑھیں:Fifa Womens World Cup نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ کی پہلی جیت درج کی

اس ڈرا کے بعد کناڈا اور نائیجیریا دونوں نے گروپ بی میں ایک ایک پوائنٹ شیئر کیا، حالانکہ نائیجیریا کو اس وقت دھچکا لگا جب مڈفیلڈر ڈیبرا ابیوڈن کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔ ابیوڈن آسٹریلیا کے خلاف نائیجیریا کے اگلے میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔اس درمیان اسپین نے گروپ سی میں کوسٹاریکا کو 3-0 سے شکست دی۔ گروپ اے میں سوئٹزرلینڈ نے فلپائن کو 2-0 سے شکست دی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.