ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ریجنل اسٹیڈیم پر کھیلے گئے مقابلے میں انگرڈ سسٹرن اینجن نے 15ویں منٹ میں جاپان کو برتری دلائی، حالانکہ ناروے نے 20ویں منٹ میں گورو ریٹن کے گلے کے ذریعے برابری کرلی۔ پہلے ہاف میں اسکور برابر رہا لیکن جاپان نے دوسرے ہاف میں ریسا شمیزو (50ویں منٹ) اور ہیناتا میازاوا (81ویں منٹ) کے گول سے برتری حاصل کر لی۔
جاپان کے لیے 50 ویں منٹ میں برتری حاصل کرنا مشکل ہو سکتا تھا لیکن شمیزو نے ناروے کے باکس میں غلط سمت والے پاس کو گول میں تبدیل کر دیا۔ 2-1 سے پیچھے ناروے نے آخری 15 منٹ میں واپسی کرنی چاہی، لیکن ان کا دفاع کمزور پڑگیا۔ میازاوا نے اس کمزوری کا فائدہ اٹھایا اور ایوبا فوجینو کی مدد سے جاپان کا تیسرا گول کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:FIFA Women's World Cup اسپین سوئٹزرلینڈ کو شکست دیکر پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچا
اس گول کے ساتھ میازاوا جرمنی کی کپتان الیگزینڈرا پاپ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2023 کے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کرنے والی کھلاڑی بن گئیں۔ 1995 کی عالمی چیمپیئن ناروے نو ورلڈ کپ مہموں میں صرف تیسری بار کوارٹر فائنل سے پہلے ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے جاپان کو سویڈن یا امریکہ سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
یو این آئی