ETV Bharat / sports

Pakistan Vs New Zealand 2nd ODI فخر زمان کی شاندار سنچری سے پاکستان کی مسلسل دوسری جیت - پاکستان نیوزی لینڈ دوسرا ونڈے میچ

دوسرے ونڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے سامنے 337 رنز کا بڑا ہدف رکھا تھا لیکن فخر زمان کی سنچری نے پاکستان کو 48.2 اوورز میں فتح سے ہمکنار کر دیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 30, 2023, 6:30 PM IST

راولپنڈی: اوپنر فخر زمان (ناٹ آؤٹ 180) کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے سامنے 337 رنز کا بڑا ہدف رکھا لیکن زمان کی سنچری نے پاکستان کو 48.2 اوورز میں فتح سے ہمکنار کر دیا۔

ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے اوپنر ول ینگ (19) کی وکٹ جلد ہی گنوا دی، لیکن چاڈ بوز، ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم کی شاندار بلے بازی نے مہمان ٹیم کو 300 رنز سے آگے بڑھا دیا۔ بوئس نے نیوزی لینڈ کو اچھی شروعات دلائی، انہوں نے 51 گیندوں پر سات چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے جبکہ مچل نے 119 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 129 رنز بنا کر مسلسل دوسری سنچری بنائی۔ لیتھم نے مچل کے ساتھ 183 رنز کی زبردست شراکت داری کی لیکن ان کی سنچری سے دو رنز کم ہو گئے۔ لیتھم نے 85 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 98 رنز بنائے۔ جیمز نیسن نے 15 گیندوں میں 17 رنز بنا کر نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 336/5 تک پہنچا دیا۔

تاہم زمان کی بیٹنگ کے سامنے نیوزی لینڈ اس اسکور کا دفاع نہ کرسکا۔ انہوں نے 144 گیندوں پر 180 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر 17 چوکے اور چھ چھکے لگائے، ون ڈے کرکٹ میں اپنی مسلسل تیسری سنچری بنائی۔ زمان کو دوسرے سرے سے بھی مسلسل حمایت حاصل رہی۔ انہوں نے امام الحق کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 66 رنز کی شراکت داری (26 گیندوں پر 24 رنز) اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 65 رنز بنائے اور زمان کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 135 رنز جوڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

بابر کےآؤٹ ہونے کے بعد عبداللہ شفیق (سات) بھی چھوٹے اسکور پر پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی اور زمان کے ساتھ 119 رنز کی شراکت قائم کی جو پاکستان کو جیت دلانے کے لیے کافی تھی۔ رضوان نے چھ چوکوں کی مدد سے 41 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 54 رنز بنائے اور اب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ نصف سنچریاں (42) بنانے والے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے ہیں۔ سیریز کا تیسرا میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.