ETV Bharat / sports

Tamim Iqbal Left Out بنگلہ دیش تمیم اقبال کے بغیر ورلڈ کپ میں اترے گا - دو روز قبل سلیکٹرز کو اپنی پیٹھ

بنگلہ دیش کے ٹاپ آرڈر بلے باز تمیم اقبال کو ورلڈ کپ کے لیے منتخب 15 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔تمیم اقبال کمر کی چوٹ سے صحت یاب ہو رہے ہیں اس لئے ان کو منتخب نہیں کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش تمیم اقبال کے بغیر ورلڈ کپ میں اترے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 10:00 PM IST

ڈھاکہ: بنگلہ دہش کے تجربہ کار بلے باز تمیم اقبال نے دو روز قبل سلیکٹرز کو اپنی پیٹھ کے درد کے بارے میں آگاہ کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ ٹیم منتخب کرنے سے پہلے اسے ذہن میں رکھیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے تاہم کوئی باضابطہ وضاحت نہیں دی اور پریس کانفرنس کے بجائے سوشل میڈیا پر ٹیم کے انتخاب کا اعلان کیا۔ انہوں نے پہلے کہا تھا کہ ٹیم کا انتخاب منگل کی شام 5:45 بجے تک ہو جائے گا، لیکن پھر یہ بنگلہ دیش-نیوزی لینڈ کے آخری ون ڈے کے ختم ہونے کے بعد ہوا۔

تمیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے دوران 44 رنز بنائے۔ یہ ریٹائرمنٹ سے واپسی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ میں ان کی پہلی اننگ تھی۔ اس میچ سے قبل تمیم نے کمر درد کی شکایت کی تھی۔ اس وجہ سے انہیں تیسرے ون ڈے میں آرام دیا گیا تھا۔

بنگلہ دیشی اسکواڈ کے بقیہ انتخابات میں کوئی حیران کن فیصلہ نہیں کیا گیا۔ شکیب الحسن ٹیم کے کپتان اور لٹن داس نائب کپتان ہیں۔ تنزید حسن، لٹن کے ساتھی سلامی بلے باز ہوں گے جب کہ نظم الحسن شانتو تیسرے نمبر پر کھیلیں گے۔ شکیب، توحید ہردوئے اور مشفق الرحیم مڈل آرڈر کی ذمہ داری نبھائیں گے، جب کہ لوئر مڈل آرڈر میں محمود اللہ کے ساتھ مہدی حسن میراز اور مہیدی حسن رہیں گے۔ تاہم میراز کچھ میچوں میں اوپننگ بلے باز کا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Nepal Make History In Cricket نیپال نے منگولیا کو ریکارڈ 273 رنوں سے شکست دی

بنگلہ دیش کے پاس اپنے فاسٹ بولنگ آرڈر میں تسکین احمد، شوریف الاسلام، حسن محمود، مستفیض الرحمان اور تنظیم حسن ہیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر نسیم احمد، مہدی اورمہیدی شکیب کے ساتھ اسپن کا شعبہ سنبھالیں گے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.