ETV Bharat / sports

Abdul Razzaq عبدالرزاق نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق اہم بات بتادی - یو ٹیوبر نادر علی نے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق

پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور ہندوستانی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی سال 2013 میں ہونے والی ملاقات شاید کچھ لوگوں کو یاد ہو اس حوالے سے عبدالرزاق اپنے انٹرویو میں اس کا تذکرہ کرکے قارئین کو بھی حیران کردیا۔

عبدالرزاق نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ سے متعلق اہم بات بتادی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 8:06 PM IST

لاہور: گزشتہ روز معروف یو ٹیوبر نادر علی نے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا دلچسپ انٹرویو کیا اور ان کے ماضی سے متعلق بہت سی یادوں کو چھیڑا۔ اس موقع پر عبدالرزاق نے ہندوستانی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ویڈیو منظر عام پر آنے کا دلچسپ واقعہ سنایا سال 2013 میں ان دونوں کی ایک ساتھ تصویر نے کھیل اور شوبز کے حلقوں میں ہلچل مچا دی تھی۔

عبدالرزاق نے بتایا کہ دبئی میں ایک اشتہار کی شوٹنگ کے دوران میری ہندوستانی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، وہاں ان کی فیملی بھی موجود تھی، جہاں میری ان کے والد سے ملاقات ہوئی، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ سابق آل راؤنڈر کہا کہ شوٹنگ کے دوران مجھے معلوم ہوا تھا کہ تمنا کے والد مسلمان تھے جبکہ والدہ ہندو تھیں، وہ اپنی والدہ کو فالو کرتی تھی۔

اینکر نے مزاحیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا عبدالرزاق صاحب آپ کو انہوں نے پہچان لیا تھا؟ جواب میں عبدالرزاق نے مسکرا کر کہا کہ میں پاکستانی ٹیم میں تھا، یہ واقعہ 2013 کا ہے اور اس کے کچھ عرصے بعد اُن کی فلم ہمت والا ریلیز ہونے والی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بنگلہ دیشی ایکٹریس سے بھی ملاقات ہوئی جب وہ میک اَپ کرکے آتی تھی تو ٹھیک لگتی تھی، لیکن میک اَپ کے بغیر میں پہچان ہی نہیں سکا تھا کہ یہ وہی ایکٹر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Sri Lanka vs Pakistan سری لنکا دورے کیلئے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان، شاہین آفریدی کی واپسی

یاد رہے کہ عبدالرزاق کو دبئی کی ایک جیولری شاپ میں ساؤتھ انڈین اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ دیکھا گیا تو ہر طرف اس کا چرچا ہوگیا تھا اور ان کی شادی کی افواہیں زور پکڑنے لگی تھیں تاہم حقیقت یہ تھی کہ عبدالرزاق اور تمنا بھاٹیہ اس جیولری شاپ کے افتتاح کیلئے آئے تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.