سابق کرکٹر اور چیف سلیکٹر چیتن شرما Chetan Sharma on Virat Kohli نے کہا کہ وراٹ کوہلی کو ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا سلیکشن پینل کا فیصلہ ان کے ٹی 20 کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کے بعد کیا گیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ میٹنگ میں موجود سبھی سلیکٹر کے ساتھ ساتھ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی BCCI President Sourav Ganguly نے بھی وراٹ سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کی تھی۔
چیتن شرما نے ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں جنوبی افریقہ ون ڈے سیریز India Tour of South Africa کے لیے بھارتی ٹیم کے اعلان کے موقع پر کہا کہ 'یہ سلیکٹرز کا فیصلہ تھا کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ایک کپتان رکھا جائے۔ یہ یقیناً ایک مشکل فیصلہ تھا لیکن سلیکٹرز کو سخت فیصلے کرنے ہوتے ہیں۔ آپ اپنی پلیئنگ الیون بناتے وقت سخت فیصلے بھی کرتے ہیں۔'
چیتن شرما نے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ وراٹ آنے والے دنوں اور برسوں میں ہمارے لیے ایک اہم کھلاڑی ہیں۔
سلیکشن پینل کے سربراہ نے مزید کہا کہ 'ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 سے ٹھیک پہلے وراٹ کا ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان اس ٹورنامنٹ کے بعد میٹنگ میں موجود سلیکٹر اور بورڈ حکام کے لیے ایک دھچکا تھا۔
واضح رہے کہ وراٹ نے پہلے اس بات کی تردید کی تھی کہ بی سی سی آئی صدر سورو گنگولی کے ایسا کرنے کے چند گھنٹوں بعد ہی کسی نے انہیں ٹی 20 کی کپتانی چھوڑنے کی حوصلہ شکنی کی تھی۔