ETV Bharat / sports

کوہلی کی شاندار نصف سنچری، بھارت کا مضبوط اسکور

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 8:47 PM IST

Updated : Mar 16, 2021, 10:33 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔

وراٹ کوہلی
وراٹ کوہلی

احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی جس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی کی شاندار نصف سنچری کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو 157 رنز کا ہدف دیا۔ کوہلی نے ناٹ آؤٹ 77 رنز بنائے۔

پہلے بلے بازی کرنے آئی بھارتی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل اس میں بھی ناکام ثابت ہوئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ کوہلی نے اس میچ میں سوریہ کمار یادو کی جگہ روہت شرما کو اتارا تھا لیکن روہت بھی کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے اور 17 گیندوں میں 15 رنز بنا کر مارک ووڈ کا شکار بنے

گزشتہ میچ میں شاندار نصف سنچری بنانے والے ایشان کشن بھی ناکام رہے اور 4 رن بنا کر کرس جارڈن کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ رشبھ پنت نے 25 اور سریش ایر 8 رنز بنائے۔

بھارت کی نصف ٹیم 86 رنز پر پویلین لوٹ چکی تھی لیکن کپتان وراٹ کوہلی نے دوسری جانب سے محاذ سنبھالے رکھا اور آخری اوورز میں ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو مضبوط اسکور تک پہنچایا۔ کوہلی اور پانڈیا کے درمیان 33 گیندوں میں 70 رنوں کی پارٹنرشپ ہوئی۔

وراٹ کوہلی نے آخری اوورز میں جارحانہ رُخ اختیار کرتے ہوئے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔ کوہلی نے 46 گیندوں میں 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 77 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ پانڈیا نے 17 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Last Updated : Mar 16, 2021, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.