ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے خلاف یک روزہ ٹیم کا اعلان، تین نئے چہرے میں شامل - پرسِدھ کرشنا

انگلینڈ کے خلاف 23 مارچ سے شروع ہونے والی یک روزہ سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان ہوا جس میں سوریہ کمار یادو، کرونال پانڈیا اور تیز گیند باز پرسِدھ کرشنا کا نام بھی شامل ہیں۔

India
India
author img

By

Published : Mar 19, 2021, 10:13 PM IST

سوریہ کمار یادو، پرسدھ کرشنا اور کرونال پانڈیا کو انگلینڈ کے خلاف تین یک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ تینوں کو ان کی حالیہ کارکردگی کے پیش نظر ٹیم میں شامل کر کے یک روزہ کریئر کے آغاز کا موقع ملا ہے۔

بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر
بشکریہ بی سی سی آئی ٹویٹر

چیتن شرما کی سربراہی میں آل انڈیا سینئر سلیکشن کمیٹی نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ اس میں نوجوان تیز گیندباز پرسِدھ کرشنا، بلے باز سوریہ کماریادو اور آل راونڈر کرونال پانڈیا کو پہلی مرتبہ شامل کیا گیا ہے۔

حال ہی میں اختتام پذیر آسٹریلیا دورے کے لیے منتخب ہوئے کئی کھلاڑی اس فہرست سے باہر ہیں۔ اس میں جسپریت بمراہ، محمد شمیع اور رویندرجڈیجہ جیسے بہترین کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔

آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائڈرز کی جانب سے کھیلنے والے پرسِدھ کرشنا نے حال ہی میں اختتام پذیر وجئے ہزارے ٹرافی یک روزہ ٹورنامنٹ میں 14 وکٹیں لینے کے علاوہ بلے سے بھی اطمینان بخش کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

وہیں سوریہ کماریادو نے گھریلو سرکٹ اور آئی پی ایل میں شاندار مظاہرہ کر کے ٹی 20 ٹیم میں جگہ بنائی تھی اور اب انہیں یک روزہ کریئر بھی شروع کرنے کا موقع ملا۔

سوریہ کمار یادو نے وجئے ہزارے ٹرافی میں شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے پانچ میچوں میں 66.40 کے اوسط سے 332 رنز بنائے ہیں۔ جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچری شامل ہے۔ جبکہ کرونال پانڈیا کے لیے بھی وجئے ہزارے ٹرافی ٹورنامنٹ شاندار رہا ہے۔

ٹورنامنٹ میں بڑودہ کی کپتانی کرنے والے کرونال پانڈیا نے دو ناٹ آوٹ سنچریوں سمیت دو نصف سنچری اسکور کی ہے۔ توقع ہے کہ کرونال ٹیم میں رویندر جڈیجہ کی کمی پوری کریں گے جو فی الحال زخمی ہیں۔

دوسری جانب وجئے ہزارے ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے سرفہرست دو بلے باز پرتھوی شا اور دیودت پڈیکل کو ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی کیونکہ بھارتی ٹیم کے پاس پہلے ہی کئی سلامی بلے باز متبادل موجود ہیں، جس میں سب سے اہم روہت شرما ہیں جو آسٹریلیا کے خلاف یک روزہ سیریز سے باہر رہنے کے بعد ٹیم میں واپسی کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹیم میں شکھر دھون، شبھمن گل اور لوکیش راہل جیسے اوپنر موجود ہیں۔ دسمبر 2019 سے مسلسل چوٹ سے جوجھنے کے سبب بین الاقوامی کرکٹ سے کافی وقت تک دور رہنے کے بعد انگلینڈ کے خلاف موجودہ ٹی 20 سیریز میں وااپسی کرنے والے تجربہ کار تیز گیندباز بھونیشور کمار کو بھی یک روزہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ ٹیم میں محمد سراج اور شاردل ٹھاکر کی شکل میں بھی تیز گیند باز کے متبادل موجود ہیں جبکہ اسپن گیند بازی کی ذمہ داری یزویندر چہل، کلدیپ یادو، واشنگٹن سندر اور کرونال پانڈیا پر ہوگی۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان یک روزہ سیریز کا آغاز 23 مارچ سے مہاراشٹر پونے کرکٹ اسٹیڈیم سے ہوگا۔ 23 مارچ کو پہلا، 26 کو دوسرا اور 28 مارچ کو تیسرا یک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

  • بھارت کی 18 رکنی ٹیم:

وراٹ کوہلی(کپتان)، روہت شرما(نائب کپتان)، شکھر دھون، شبھمن گل، شریس ایر، سوریہ کمار یادو، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت(وکٹ کیپر)، لوکیش راہل(وکٹ کیپر)، یزویندر چہل، کلدیپ یادو، کرونال پانڈیا، واشنگٹن سندر، ٹی نٹراجن، بھونیشور کمار، محمد سراج، پرسِدھ کرشنا، شاردل ٹھاکر۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.