گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باقی تین میچ بغیر شائقین کے ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ جی سی اے کے نائب صدر دھنراج نتھوانی نے کہا ہے کہ 16، 18 اور 20 مارچ کو ہونے والے میچوں کے لیے ٹکٹ خریدنے والے شائقین کو ان کی ٹکٹ کی رقم واپس کردی جائے گی۔
-
We have issued following press release regarding remaining T20 matches played at A’bad. @PTI_News @ANI @BCCI @JayShah @GCAMotera @dgpgujarat @CMOGuj @Mukeshias pic.twitter.com/cEOHVfdpA9
— Dhanraj Nathwani (@DhanrajNathwani) March 15, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">We have issued following press release regarding remaining T20 matches played at A’bad. @PTI_News @ANI @BCCI @JayShah @GCAMotera @dgpgujarat @CMOGuj @Mukeshias pic.twitter.com/cEOHVfdpA9
— Dhanraj Nathwani (@DhanrajNathwani) March 15, 2021We have issued following press release regarding remaining T20 matches played at A’bad. @PTI_News @ANI @BCCI @JayShah @GCAMotera @dgpgujarat @CMOGuj @Mukeshias pic.twitter.com/cEOHVfdpA9
— Dhanraj Nathwani (@DhanrajNathwani) March 15, 2021
نتھوانی نے کہا کہ یہ فیصلہ احمد آباد میں کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ بی سی سی آئی سے مشاورت کے بعد ہی لیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین کھیلی جانے والی چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بھی بند دروازوں کے درمیان ہوا تھا۔ تاہم ، دوسرے میچ کے لیے 50 فیصد شائقین کو ہی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔

اتوار کو کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان بھارت نے انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کرلی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ منگل کے روز احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔