بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران بین اسٹوکس گیند پر تھوک لگاتے ہوئے پائے گئے جس کے بعد امپائر نے ان کی سرزنش کی۔
عالمی وبا کووڈ 19 کی وجہ سے گزشتہ برس آئی سی سی نے ضابطوں میں چند تبدیلیاں کی تھیں جن میں گیند پر تھوک لگانے کی ممانعت تھی۔ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے دوران انگلینڈ کے نائب کپتان بین اسٹوکس نے کووڈ-19 کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کی انہیں گیند پر تھوک لگاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد امپائرنگ نے انہیں وارننگ دی اور گیند کو سینی ٹائز کرنا پڑا۔
بین اسٹوکس نے 12 ویں اوور کے آخر میں گیند کو چمکانے کے لیے تھوک کا استعمال کیا جس سے امپائر نتن مینن کو ان سے بات کرنی پڑی اور پھر گیند کو سینی ٹائز کیا گیا۔
آئی سی سی کے کووڈ-19 رہنما خطوط کے تحت ایک ٹیم کو ہر اننگز میں دو مرتبہ وارننگ دی جاسکتی ہے لیکن اگر اس کےبعد بھی کھلاڑی ایسا کرتے ہوئے پائے گئے تو بلے بازی کر رہی ٹیم کو پانچ رنز اضافی دیئے جائیں گے۔