ETV Bharat / sports

Pakistan vs England: رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا انگلینڈ، رپورٹ - رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا انگلینڈ

گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے برطانوی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ 'دورے کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔' Ramiz Raja on England vs Pakistan T20 Series

رواں سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا انگلینڈ، رپورٹ

author img

By

Published : Jun 21, 2022, 7:51 AM IST

پاکستان کی ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ستمبر کے دوسرے ہفتے میں سات ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے والی ہے۔ ٹیلی ویژن چینل سما کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) دورے کو حتمی شکل دینے کے عمل میں ہیں۔ England to tour Pakistan in September this year report

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔ میچز تین مقامات ملتان، راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے برطانوی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ دورے کی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ Pakistan vs England T20 Series

یہ بھی پڑھیں: ICC ODI Rankings: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت سے آگے نکلا پاکستان

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ انگلینڈ کو ابتدائی طور پر پانچ ٹی ٹوئنٹی کھیلنا تھا لیکن ای سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے مزید دو ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کی منظوری دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیریز کو کامیاب بنانے کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز نے ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.