ETV Bharat / sports

ورلڈ کپ کے دوران ہی انگلینڈ ٹیم کے ایک کھلاڑی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا - ورلڈ کپ 2023

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دفاعی چیمپئن انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ David Willey Retirement

David Willey
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 5:47 PM IST

نئی دہلی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ولی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے یہ فیصلہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں انگلینڈ کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد کیا ہے۔ ڈیوڈ ولی نے سوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ کی اطلاع دی۔

اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے ڈیوڈ ولی نے لکھا کہ میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ یہ دن آئے کیونکہ بچپن سے انگلینڈ کے لیے کرکٹ کھیلنا میرا خواب تھا۔ میں نے اس بارے میں بہت سوچا ہے اور کافی غور و خوض کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب میں انٹرنیشنل کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لینے جا رہا ہوں۔ یہ میرے لیے ریٹائر ہونے کا صحیح وقت ہے۔ میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے بعد بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلوں گا۔

ڈیوڈ ولی کی عمر 33 سال ہے اور وہ اس ورلڈ کپ میں 3 میچ کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انگلینڈ کے لیے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ ولی نے 70 ون ڈے میچوں میں 94 وکٹیں اور 43 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 51 وکٹیں لی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے لیے ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس ورلڈ کپ 2023 میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے جس کی وجہ سے وہ پوائنٹس ٹیبل میں آخری پوزیشن پر ہے۔ اب ان پر چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کا بھی خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کیونکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ورلڈ کپ 2023 کی ٹاپ 7 ٹیمیں ہی شرکت کر سکیں گی۔ انگلینڈ نے ورلڈ کپ میں اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جس میں اسے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل ہوئی ہے اور 5 میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.