ETV Bharat / sports

بھارت انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت کو ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 5:27 PM IST

Updated : Aug 28, 2021, 5:58 PM IST

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت کو ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست
بھارت انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت کو ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ لیڈز کے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا۔ جہاں انگلینڈ نے بھارت کو ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ کے 354 رنز کے برتری کے بعد بھارت اپنی دوسری اننگ میں صرف 278 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی اور اسے ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری اننگ میں بھارت کے لیے سب سے زیادہ چیتیشور پجارا نے 91 رنز جبکہ کپتان وراٹ کوہلی نے 55 اور روہت شرما نے 59 رنز کی اننگ کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگ میں اولی رابنسن نے 5 وکٹ جبکہ کریگ اورٹن نے 3 وکٹ حاصل کیے۔ ان کے علاوہ انڈرسن اور معین علی کو ایک ایک وکٹ ملا۔

میچ کے پہلے دن بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن وہ فیصلہ بھارتی ٹیم کے حق میں نہیں رہا کیونکہ بھارت اپنی پہلی اننگ میں محض 78 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔

انگلینڈ کے تیز گیند باز اولی رابنسن کو بہترین کارردگی کے لیے پلیئر آف دی میچ کے خطاب سے نوازا گیا۔ رابنسن نے دونوں اننگز ملاکر کُل 7 وکٹ حاصل کیے۔

وہیں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں اچھی شروعات اور پھر کپتان روٹ کی سنچری کی بدولت ٹیم نے 432 رنز بنائے اور انگلینڈ کے پاس کُل 354 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Ind vs Eng 3rd Test: جو روٹ نے جاوید میانداد کا ریکارڈ توڑا

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگ میں کپتان روٹ نے 121 رنز، روری برنس 61 رنز، حسیب حمید 68 رنز اور ڈیوڈ ملان نے 70 رنز کی اننگ کھیلی۔

بتا دیں کہ اس جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1۔1 کی برابری کر لی ہے۔ اب دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ دو ستمبر کو لندن کے کیننگٹن اول (Kennington oval) میں سہہ پہر 3 بجکر 30 منٹ سے کھیلا جائے گا۔

Last Updated : Aug 28, 2021, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.