ETV Bharat / sports

England And Australia Fined آسٹریلیا اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ کے لئے جرمانہ - آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ

آسٹریلیا اور انگلینڈ پر پہلے ایشز ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ان کی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔

آسٹریلیا اور انگلینڈ پر سلو اوور ریٹ کے لئے جرمانہ

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 7:03 PM IST

برمنگھم:آئی سی سی نے بتایا کہ دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو پوائنٹس بھی کاٹے گئے ہیں۔ آئی سی سی کی ایک میڈیا ریلیز کے مطابق آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ نے اپنے ہدف سے دو اوور کم گیندبازی کرنے والی دونوں ٹیموں کے لیے دو دو پوائنٹس کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق کھلاڑیوں کو مقررہ وقت میں سست باؤلنگ کرنے پر ان کی میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔ ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے مقررہ وقت میں پورے اوور کرانے میں ناکام رہیں۔

کپتان پیٹ کمنز اور بین اسٹوکس نے سست بولنگ کا الزام قبول کرلیا، اس لیے اس معاملے کی کوئی باقاعدہ سماعت نہیں ہوئی۔آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور ماریس ایراسمس، تھرڈ امپائر کرس گیفنی اور فورتھ امپائر مائیک برنز نے دونوں ٹیموں پر الزامات عائد کئے تھے۔سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد ہونے پر دونوں ٹیموں کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔غور طلب ہے کہ دونوں ٹیموں پر سلو اوور ریٹ برقرار رکھنے پر ان کی میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Ashes 2023 دلچسپ مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی

واضح رہے کہ ایشز سیریر کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انگلینڈ کے آل راونڈر معین علی پر گیندبازی کے دوران زخمی ہاتھ میں اسپرے استعمال کرنے کے سبب جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔آئی سی سی کی جانب سے انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.