ETV Bharat / sports

اسمتھ کی سنچری سے آسٹریلیا کے 416 رن، انگلینڈ نے چار وکٹوں پر بنائے 278 رن

آسٹریلیا نے جمعرات کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 416 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری سیشن میں 61 اووروں کے کھیل میں چار وکٹ گنواکر 278 رنز بنا چکی تھی۔

ENG vs AUS Ashes 2nd Test
ENG vs AUS Ashes 2nd Test
author img

By

Published : Jun 30, 2023, 8:56 AM IST

لندن: 29 جون (یو این آئی) اسٹیون اسمتھ (110) نے مڈل آرڈر کی خراب کارکردگی کے باوجود سنچری اسکور کی جس کی بدولت آسٹریلیا نے جمعرات کو ایشز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف 416 رنز بنائے، جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم آخری سیشن میں 61 اووروں کے کھیل میں چار وکٹ گنواکر 278 رنز بنا چکی تھی۔

لارڈز میں آسٹریلیا ایک وقت میں چار وکٹوں پر 316 رنز جوڑ کر بڑے اسکور کی طرف گامزن تھی لیکن کیمرون گرین (0)، مچل اسٹارک (6)، نیتھن لیون (7) اور جوس ہیزل ووڈ (4) سستے میں آؤٹ ہوگئے۔ اننگز 416 رنز پر سمٹ گئی۔ اننگز کے 96ویں اوور میں اسمتھ ٹونگ کی گیند پر ڈرائیو کرنے کی کوشش میں گلی میں کھڑے ڈکیٹ کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 31ویں سنچری تھی۔ انہوں نے کریز پر 317 منٹ گزارے اور اس دوران انہوں نے 15 بار گیند کو باؤنڈری لائن کے پار پہنچایا۔

مزید پڑھیں: Ashes 2023 انگلینڈ نے پہلی اننگز میں برتری حاصل کی

کپتان پیٹ کمنز 22 رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے اولی رابنسن اور جوز ٹونگ نے تین تین جبکہ جو روٹ نے دو وکٹ حاصل کئے۔ جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ جواب میں انگلینڈ نے ٹھوس آغاز کیا۔ جیک کرولی (48) اور بین ڈکٹ (98) نے تیز کھیلتے ہوئے پہلے وکٹ کے لیے 91 رنز جوڑے۔ اس دوران کرولی نیتھن لیون کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں اسٹمپ ہو گئے جبکہ علی سین (42) کو آسٹریلیا کا دوسرا وکٹ ملا۔ ڈکیت نروس نائنٹی کا شکار ہو گئی۔ وہ ہیزل ووڈ کی گیند پر وارنر کو کیچ دے کر پویلین لوٹ گئے۔ تادم تحریر ہیری بروک (45 ناٹ آؤٹ) اور کپتان بین اسٹوکس (17 ناٹ آؤٹ) کریز پر موجود تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.