ETV Bharat / sports

T10 Final 2023 ڈربن قلندرز ٹی ٹین لیگ کی پہلی فاتح بن گئی - ڈربن قلندرز نے جوہانسبرگ بفیلوز کو شکست دی

زیم ایفرو ٹی۔10 کا فائنل میچ ڈربن قلندرز اور جوہانسبرگ بفیلوز کے درمیان کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں ڈربن قلندرز نے جوہانسبرگ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ افغانستانی کھلاڑی حضرت اللہ زازئی کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ durban qalandars won Zim Afro T10 League

ڈربن قلندرز ٹی ٹین لیگ کی پہلی فاتح بن گئی

author img

By

Published : Jul 30, 2023, 4:33 PM IST

ہرارے: ڈربن قلندرز نے زمبابوے میں فائنل میچ میں جوہانسبرگ بفیلوز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر زیم ایفرو ٹی10 ٹرافی جیت لی۔ میچ میں ڈربن قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ان کے لیے 100 فیصد درست ثابت ہوا۔ ہرارے اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے جوہانسبرگ کی ٹیم نے مقررہ 10 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ٹام بینٹن نے بنائے جنہوں نے 17 گیندوں کا سامنا کیا اور 2 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 36 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کپتان محمد حفیظ نے 13 گیندوں پر 32 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی یوسف پٹھان 14 گیندوں میں 5 چوکوں کی مدد سے صرف 25 رنز ہی بنا سکے۔ سات اوورز کے اختتام تک ٹیم کی تین اہم وکٹیں گر چکی تھیں۔ اس طرح ٹیم 127 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

جواب میں ڈربن قلندرز نے ہدف آخری اوور میں چار گیندیں (9.2 اوورز) باقی رہ کر حاصل کر لیا۔ ٹیم کی جانب سے حضرت اللہ زازئی نے فنشر کا کردار ادا کرتے ہوئے ٹیم کو تاریخی فتح دلائی اور ٹرافی ٹیم کے نام کی۔ حضرت اللہ زازئی نے 22 گیندوں پر ایک چوکے اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 43 رنز بنائے۔ اس دوران ان کا اسٹرائیک ریٹ 195 پلس تھا۔ اس کے علاوہ ٹم سیفرٹ نے 14 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ ساتھ ہی آندرے فلیچر نے 11 گیندوں پر 3 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوہانسبرگ کی ٹیم کی جانب سے عثمان شنواری نے سب سے زیادہ 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح ڈربن قلندرز نے جوہانسبرگ بفیلوز کو شکست دے کر پہلی بار ٹی 10 لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: India vs WI Second ODI ویسٹ انڈیز نے بھارت کو چھ وکٹ سے ہرایا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.