ETV Bharat / sports

IPL 2022: کلدیپ کے چار وکٹوں کی وجہ سے دہلی کی کولکاتہ پر فتح

آئی پی ایل 2022 کے 41ویں میچ میں دہلی کیپٹلس نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ کلدیپ یادو کو پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Delhi Capitals Beat Kolkata Knight Riders

کلدیپ کے چار وکٹوں کی وجہ سے دہلی  کی کولکاتہ پر فتح

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 6:40 AM IST

ممبئی: چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو (14 رن پر 4 وکٹ) اور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (42) اور روومین پاول (ناٹ آؤٹ 33) کی شاندار اننگز سے دہلی کیپٹلس نے آئی پی ایل کے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ دہلی نے کولکاتہ کو 20 اووروں میں نو وکٹ پر 146 رن کے اسکور پر روکا اور پھر 19 اوور میں چھ وکٹ پر 150 رن بنا کر جیت درج کی۔ Delhi Capitals Beat Kolkata Knight Riders by four wickets

آٹھ میچوں میں دہلی کی یہ چوتھی جیت ہے جبکہ کولکاتہ کو آٹھ میچوں میں لگاتار پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کولکتہ کے نو میچوں میں تین جیت کے ساتھ چھ پوائنٹس ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھویں نمبر پر ہے۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کولکاتہ کی جانب سے نتیش رانا نے 34 گیندوں میں تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 57 رنز بنائے، کپتان شریاس ایئر نے 37 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 42 رنز اور رنکو سنگھ نے 16 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے۔ Delhi Capitals vs Kolkata Knight Riders

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 39th Match: بنگلور کو شکست دے کر راجستھان ٹاپ پر

بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان نے اننگز کے آخری اوور میں رنکو سنگھ، نتیش رانا اور ٹم ساؤتھی کی وکٹیں لیں۔ مستفیض الرحمان نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ چیتن سکاریا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اوپنرز ایرون فنچ تین، وینکٹیش ائیر چھ اور بابا اندراجیت چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آندرے رسل بغیر کھاتہ کھولے کلدیپ کے ہاتھوں اسٹمپ ہو گئے۔ کلدیپ نے ائیر، اندرجیت اور سنیل نارائن کی وکٹیں بھی لیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.