ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2026 فٹبال دہلی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کی میزبانی کا دعویٰ پیش کیا - ایف ڈی نے منگل کو جاری کردہ ایک ریلیز

قومی دارالحکومت کی فٹ بال گورننگ باڈی فٹ بال دہلی (ایف ڈی) نے ہندوستان اور قطر کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026/اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے مشترکہ کوالیفائر میچ کی میزبانی کا دعویٰ پیش کیا ہے۔

فٹبال دہلی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر کی میزبانی کا دعویٰ پیش کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 22, 2023, 7:29 PM IST

نئی دہلی: ایف ڈی نے منگل کو جاری کردہ ایک ریلیز میں کہا کہ اس نے اس معاملے میں باضابطہ طور پر آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے سامنے اپنی بولی پیش کی ہے۔ یہ میچ 21 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

بولی پر اپنے جوش وخروش کا اظہار کرتے ہوئے، انوج گپتا، صدر، فٹ بال دہلی نے کہا، "ہمیں فیفا ورلڈ کپ 2026/اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے مشترکہ کوالیفائر میچ کی میزبانی کے لیے اپنی دعویداری پیش کرنے پر فخر ہے۔ یہ میچ ہندوستانی فٹ بال کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے اور دہلی میں کھیل کو ترقی دینے کے ہمارے وژن کے ساتھ بھی بالکل ہم آہنگ ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس طرح کے باوقار ایونٹ کی میزبانی سے نہ صرف ہمارے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوں گے بلکہ مزید لوگوں کو فٹ بال سے منسلک ہونے کی ترغیب ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Spain news World Champion فیفا ویمن ورلڈکپ کی فاتح اسپین کی کپتان کو صدمہ

ریلیز میں کہا گیا کہ یہ بولی کھلاڑیوں، آفیشلز اور تماشائیوں کے لیے عالمی معیار کے فٹ بال کے تجربے کو لانے اور شیئر کرنے کے اس کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ ایف ڈی دہلی کے جدید انفراسٹرکچر، مشہور مہمان نوازی اور کھیلوں کے شوق سے فائدہ اٹھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔اس سال 21 نومبر کو کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026/اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے مشترکہ کوالیفائر میچ میں دونوں ممالک کے ہزاروں فٹ بال شائقین کی شرکت متوقع ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.