آئی پی ایل 2022 کے 32ویں میچ میں دہلی کیپیٹلز کے سلامی بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کی۔ ڈویڈ وارنر نے 60 اور پرتھوی شاہ نے 41 رنز کی طوفانی بلے بازی کی، جس کی وجہ سے دہلی کیپٹلز نے گیارہویں اوورز میں ہے 115 رنز کا ہدف ایک وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔
اس سے قبل دہلی کیپٹلز نے پنجاب کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے پنجاب کی پوری اننگز 115 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پنجاب کی جانب سے جیتیش شرما نے سب سے زیادہ 32 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے گیند بازوں نے کمال کر دکھایا۔ کلدیپ، اکشر، للت اور خلیل نے 2-2 وکٹیں لے کر پنجاب کی اننگز 115 پر روکنے میں کامیاب رہے۔