ETV Bharat / sports

Kaneria Accuses Afridi to Convert to Islam: دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پرقبول اسلام کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام

author img

By

Published : May 6, 2022, 4:46 PM IST

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی، میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے کیونکہ وہ ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اورمجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے'۔ Kaneria accuses Afridi to convert to Islam

دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پرقبول اسلام کیلئے دباؤ ڈالنے کا الزام

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ ہندو ہونے کی وجہ سے سابق کپتان شاہد آفریدی کا میرے ساتھ رویہ درست نہیں تھا اور وہ مجھ پر اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔ ’جیو ٹی وی‘ کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں دانش کنیریا نے الزام لگایا کہ سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے میرا مؤقف تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور میری کرکٹ ختم ہوگئی۔ Kaneria accuses Afridi to convert to Islam

سابق اسپنر نے مزید الزام لگایا کہ سب سے پہلے شعیب اختر نے آفریدی کے بارے میں یہ بات سرکاری ٹی وی پر آکر کہی، میرے مسائل ہمیشہ شاہد آفریدی کے ساتھ رہے کیونکہ وہ ٹیم میں مجھ سے اچھا رویہ نہیں رکھتے تھے اورمجھے ہمیشہ گرانے کی کوشش کرتے تھے۔'

انہوں نے کہا کہ آفریدی کا کرکٹ میں بڑا نام ہے۔ وہ میرے ڈپارٹمنٹ کے کپتان تھے۔ اس لیے وہ مجھے ڈپارٹمنٹ میں باہر بٹھا دیتے تھے، مجھے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنا ہوتی تھی، اگر ڈپارٹمنٹ میں نہیں کھیلتا تو کاؤنٹی معاہدے میں مجھے مشکلات پیش آتی تھیں، جب کہ شاہد کی جگہ جب یونس خان کپتان بنے تو وہ مجھے سارے میچ کھلاتے تھے۔'

یہ بھی پڑھیں: Judgement on Danish Kaneria's Plea: دانش کنیریا کی کرکٹ میں کوچنگ کی اجازت کی درخواست مسترد

یو این آئی

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.