ETV Bharat / sports

ونڈیز پر اننگ کی شکست کا خطرہ - sports news

ویسٹ انڈیز پر جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اننگ کی ہارکا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔ ونڈیز نے پہلی اننگ میں 225 رن کے بڑے فرق سے پیچھے رہنے کے بعد دوسری اننگ میں اسٹیمپ تک اپنے چاروکٹ 82 رن پر گنوادئے ہیں اوراسے اننگ کی شکست سے بچنے کے لئے ابھی مزید 143 رن بنانے ہیں۔

Danger of innings defeat on Windies
ونڈیز پر اننگ کی شکست کاخطرہ
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 10:58 PM IST

ویسٹ انڈیز کو پہلے روز پہلی اننگ میں محض 97 رن پرڈھیر کرنے کے بعد جنوبی افریقہ نے اسٹیمپ تک چار وکٹ کے نقصان پر 128 رن بنالئے تھے۔ اسٹیمپ کے وقت ریسی وان ڈیر ڈوسین 34 اور وکٹ کیپر کونٹن ڈی کاک چاررن بناکر کریز پرتھے۔

ڈوسین 46 رن بناکر آوٹ ہوئے جبکہ ڈی کاک نے 170 گیندوں میں 12 چوکوں اورسات چھکوں کی مددسے ناٹ آوٹ 141 رن بناکر جنوبی افریقہ کو 225 رن کی مضبوط برتری دلادی۔

ویان ملڈر نے کارآمد 25 رن بنائے۔ ونڈیز کی طرف سے سابق کپتان جیسن ہولڈر نے 75 رن پر چاروکٹ اورجیڈن سیلس نے 75 رن پرتین وکٹ لئے۔

ونڈیز کی دوسری اننگ میں کیگیسوربادا اوراینرک نورتجے نے دو-دووکٹ نکال کر ونڈیز کو دباومیں لادیا۔ اسٹیمپس کے وقت روسٹن چیز 21 اورجرمین بلیک ووڈ 10 رن بناکر کریز پر موجودتھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.