یوراج نے ایک پروموشنل پروگرام کے دوران ورلڈ کپ کی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں پوچھے جانے پر کہا کہ میری پہلی پسندیدہ دو ٹیمیں بھارت اور انگلینڈ ہیں لیکن ڈیوڈ وارنر اور اسٹیون اسمتھ کے ٹیم میں واپس آنے کی وجہ سے آسٹریلیا بھی کپ کی مضبوط دعویدار ہے۔
ویسٹ انڈیز کے پاس مضبوط ٹیم ہے، ایسے میں آپ اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتے لیکن میرے خیال سے بھارت اور انگلینڈ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے، چوتھے مقام کے بارے میں مجھے نہیں معلوم، اس کے بارے میں میں بعد میں بتاؤں گا۔
ہندستانی کرکٹر نے کہا کہ پانڈیا ورلڈ کپ میں ہندستان کے لئے بہت مؤثر ہو سکتے ہیں ان کی آئی پی ایل کی شاندار کارکردگی ورلڈ کپ میں مدد کر سکتی ہے۔