ETV Bharat / sports

ولیمسن کی ڈبل سنچری، نیوزی لینڈ کا ہمالیائی اسکور - henry nicholls

کپتان کین ولیمسن کی شاندار ڈبل سنچری کے بعد ہینری نکولس اور ڈیرل مشیل کی سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 659 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی۔

kane willianson
kane willianson
author img

By

Published : Jan 5, 2021, 3:51 PM IST

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری دور ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک میزبان نیوزی لینڈ ٹیم نے ہمالیائی اسکور کی مدد سے 362 رنز کی برتری حاصل کی تھی جس کے بعد پاکستانی ٹی کی خراب شروعات رہی اور دن کا کھیل ختم ہونے تک اس نے محض 8 رنز پر ایک وکٹ گنوادیا ہے۔

کیوی کپتان کین ولیمسن کی چوتھی ڈبل سنچری، ہنری نکولس اور ڈیرل مشیل کی عمدہ اننگز نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں پر 659 رنز بنا کر 362 رنز کی برتری دلائی۔

ولیمسن نے 364 گیندوں میں 238 رنز بنائے جس میں 28 چوکے شامل ہیں۔ انہوں نے ہنری نکولس (157 رنز) کے ساتھ چوتھے وکٹ کے لیے 369 رنز کی پارٹنرشپ کی جو نیوزی لینڈ کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کسی بھی وکٹ کے لیے تیسری سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

ہینری نکولس نے اپنی اننگز میں 291 گیندیں کھیلی اور 18 چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 157 رنز بنائے۔

ولمسن اور نکولس کی شاندار پارٹنرشپ کو محمد عباس نے ہینری نکولس کو آؤٹ کرکے توڑا۔ اس کے بعد ولیمسن نے ڈیرل مشیل (ناٹ آؤٹ 102 رنز) کے ساتھ چھٹے وکٹ کے لیے 133 رنز جوڑے۔

چائے کے وقفے سے ٹھیک پہلے ولیمسن کی اننگز کا خاتمہ ہوا اور انہیں فہیم اشرف نے شام مسعود کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

اس دوران ڈیرل مشیل نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل کی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے اننگز کے خاتمے کا اعلان کیا۔ مشیل نے 112 گیندوں میں 102 رنز بنائے جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

مشیل نے کائل جیمسن (30 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 74 رنز کی ناٹ آؤٹ پارٹنرشپ کی۔

نیوزی لینڈ نے صبح 3 وکٹ پر 286 رنز سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ تب وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے 297 رنز کے اسکور سے صرف 11 رنز دور تھا۔

ہینری نکولس نے 10 چوکوں کی مدد سے 212 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی۔ تیسرے دن پاکستان کے فیلڈرز نے نکولس کو دو مواقع دیئے۔ اظہر علی اور نسیم شاہ نے ان کا کیچ چھوڑا تھا۔

اس کے بعد ولیمسن اور نکولس نے نیوزی لینڈ کے لیے چوتھی وکٹ کی شراکت کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ راس ٹیلر اور جیسی رائیڈر کے نام تھا جو انہوں نے نیپئر میں سنہ 2009 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔

تیسرے دن کے کھیل کے اختتام تک پاکستانی ٹیم اب بھی نیوزی لینڈ کے اسکور سے 362 رنز پیچھے ہے، پاکستان نے 8 رنز پر اپنا پہلا وکٹ گنوادیا ہے۔

پاکستان کے اوپنر شان مسعود 25 گیندوں میں بنا کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ انہیں کائل جیمیسن نے پویلین کا راستہ دکھایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.