ETV Bharat / sports

ہند-پاک دوطرفہ سیریز کی بحالی حکومت کے ہاتھوں میں: گانگولی - etv bharat urdu

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر سوربھ گونگولی نے دبئی کے شارجہ میں بین الاقوامی کتاب میلے میں کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز دوبارہ شروع کرنا دو ملکوں کے حکومتوں کے ہاتھ میں ہے۔

Restoration of India-Pakistan bilateral series in the hands of the government: Ganguly

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 10:52 PM IST

دبئی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سورو گانگولی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کو دوبارہ شروع کرنا متعلقہ حکومتوں کے ہاتھ میں ہے نہ کہ کرکٹ بورڈوں کے۔

قابل ذکر ہے کہ آئی سی سی ایونٹس کے علاوہ دونوں ہمسایہ ممالک کوایک دوسرے کے خلاف کھیلے ہوئے کافی عرصہ ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک نے اپنی آخری دو طرفہ سیریز 2012 میں کھیلی تھی۔ پاکستانی ٹیم نے اس ہندوستانی دورے پر تین ون ڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے۔ ون ڈے سیریز 2-1 سے پاکستان کے نام رہی تھی، جبکہ ٹی -20 سیریز 1-1 سے ڈرا ہوئی تھی۔

گانگولی نے جمعہ کو 40 ویں شارجہ بین الاقوامی کتاب میلے میں ایک سوال کے جواب میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ سیریز نہ ہونے کی وجہ سفارتی وجوہات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لیے حکومتوں کی اجازت اور رضامندی کی ضرورت ہے، نہ کہ کرکٹ بورڈوں کی۔

مزید پڑھیں: T20 World Cup 2021:آسٹریلیا ٹی۔20 میں پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بنا

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ رمیز راجہ نے کہا تھا کہ پاکستان اورہندوستان کے درمیان دو طرفہ سیریز کا انعقاد ناممکن ہے۔ تاہم دونوں ممالک کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کے لیگ مرحلے کے افتتاحی میچ میں آمنے سامنے ہوئی تھیں، جہاں پاکستان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس کی تاریخ میں پہلی بارہندوستان کو شکست دی تھی۔ اس کے بعد پاکستان نے اپنے تمام میچز جیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، جہاں اسے آسٹریلیا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: Sania Mirza: ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج 35 برس کی ہوگئیں

دوسری جانب ہندوستانی ٹیم پاکستان اور نیوزی لینڈ سے ہارنے اور دیگر تین ٹیموں سے جیتنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی تھی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.